عمران صاحب معیشت کو لے ڈوبے، جبکہ مہنگائی کی چھری سے عوام کوحلال کردیا، مریم اورنگزیب

بول نیوز  |  Sep 20, 2021

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب معیشت کو لے ڈوبے، مہنگائی کی چھری سے عوام کوحلال کردیااور چاہتے ہیں کہ کوئی نہ بولے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عمران صاحب معیشت کو لے ڈوبے، مہنگائی کی چھری سے عوام کوحلال کردیااور چاہتے ہیں کہ کوئی نہ بولے جبکہ عمران صاحب تاریخی ناکامیوں ، کرپشن اور عوامی مایوسی کو اداروں اورمیڈیا پر حملوں سے چھپانا چاہتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سب تماشہ عوام کے اصل مسائل سے نظر ہٹانے کے لئے کیا جاتا ہے ۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکڑانک ووٹنگ مشین اورمیڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تنازعوں کے ذریعے اصل ایشوز سے توجہ ہٹانے نہیں دیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہ کہنا تھا کہ عوام کے آٹے، چینی، بجلی، گیس، دوائی کی بات نہ ہو، اس لئے کرائے کے ترجمان روز پریس کانفرنس سے قوم کا پیسہ ضائع کرتے ہیں جبکہ جھوٹ بولنے پر تعینات کرائے کے ترجمانوں نے پی آئی ڈی کو پی ٹی آئی کا دفتر بنالیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی چھپانے کے لئے ہر روز نیا ڈرامہ کررہے ہیں جبکہ انتخابی اصلاحات کے تماشوں کی آڑ میں الیکشن کمشن کو نشانہ بنانے کی اصل وجہ غیرقانونی فارن فنڈنگ کیس کی تکلیف ہے ۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میڈیا کا گلا گھونٹا جارہا ہے تاکہ عمران صاحب اینڈکمپنی کی کرپشن، ناکامیوں اور چوریوںکو رپورٹ نہ کرے جبکہ تاریخی مہنگائی، بے روزگاری، ملکی وغیرملکی قرضوں کا بوجھ عمران صاحب کے گلے کا ڈھول بن چکا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے کیونکہ وزیراعظم چور ہے، جبکہ میڈیا اور اپوزیشن یہ بات نہ کریں اس لئے کالے قانون بنائے جارہے ہیں ۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں سے عمران صاحب کو کوئی ہمدردی نہیں، وہ ان کی آڑ میں اپنی ناکامیاں چھپانا چاہتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کے لئے نہیں بلکہ عمران صاحب اپنی اور ساتھیوں کی لوٹ کھسوٹ کے لئے فکر مند ہیں ۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ بجلی بلوں کے ذریعے ظالمانہ ٹیکسوں کی وصولی کے لئے صدرکا انگوٹھا لگوایا گیا تھا۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More