آپ ہمیں تھپڑ ماریں گے تو کیا ہم چپ رہیں گے ۔۔ وہ پاکستانی مشہور شخصیات جو انڈیا میں بیٹھ کر بھی پاکستان کی برائی نہ سن سکے؟

ہماری ویب  |  Oct 25, 2021

بھارت اور پاکستان شروع سے ایک دوسرے کے بڑے دشمن رہے ہیں لیکن آج ہم آپکو ان پاکستانی مشہور شخصیات کے بارے بتائیں گے جنہوں نے انڈیا میں بیٹھ کر بھی پاکستان کیخلاف ایک الفاظ نہیں سنا اور بھارتیوں وک کھری کھری سنا دی، آئیے جانتے ہیں؟

عاطف اسلم:

بھارت کے اداکار جو کہتے ہیں کہ جس فلم میں عاطف اسلم کا گانا ہو وہ فلم ضرور چلتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے اس ستارے کو انڈیا میں بہت اہیمیت ملتی ہے لیکن جب کوئی اپنے وطن کیخلاف بات کرے تو یہ سناتے بھی اچھی ہیں جیساکہ جب بھارتی رپورٹر نے ان سے ایک مرتبہ پوچھا کہ آپکو کیسا لگتا ہے جب ہم پاکستان کو گالیاں دیتے ہیں تو انہوں نے بہترین جواب دیا کہ ویسا ہی محصوس ہوتا ہے جب آپ لوگوں کو وہاں سے گالیاں پڑتی ہیں۔

جنرل پرویز مشرف:

کئی سارے سیاسی ٹاک شو میں جنرل پرویز مشرف صاحب بھارت جا کر شرکت کرتے ہیں تو ایک پروگرام میں عوام میں سے اٹھ کر ایک شخص نے کہا کہ سر انگریزی میں تو بہت بات ہو گئی اب بات کرتے ہیں دیسی زبان یعنی کہ ہندی میں تو جنرل صاحب نے کہا کہ آپ ہندی میں بات کریں میں اور میں جواب دوں گا ۔ دراصل یہ عادمی مشرف صاحب کو پھنسانا چاہتا تھا کہ ان کو ہماری زبان ائے گی نہیں تو ناکی بےعزتی ہوگی۔

مزید یہ کہ ایک ٹی وی ٹاک شو میں بھارتی اینکر کی بولتی ہی بند کر دی جب بھارتی اینکر پاکستان کیخلاف زہر اگل رہا تھا تو جنرل صاحب نے کہا کہ کیا آپ ہمیں کوئی چھوٹا موٹا ملک سمجھتے ہیں جو آپ ہمیں تھپڑ مار کر چلیں جائیں گے، یہ اپ یاد رکھا کہ آپ ہمیں تھپڑ ماریں گے تو ہم آپکو مکا ماریں گے۔

ایک اور موقعہ پر پرویز مشرف صاحب نے خاتو ن اینکر کو لائیو شو میں کہا کہ تمیز سے بات کریں اور آپ کو ئی مرد تو ہے نہیں جو میں آپ سے لڑائی کروں کیونکہ اس طرح سے آپ کا بلڈ پریشر ہائی ہو جائے گا، جس پر اینکر کی ایک مرتبہ پھر بولٹی بند ہوئی اور صرف اس بات پر ہلکا سا مسکرا دیا اور چپ ہو گئیں۔

پاکستانی اینکر مونا عالم :

جب مقبوضہ کشمیر میں پلواما اٹیک ہوا جو کہ بھارتی حکومت کا ڈراما تھا اور جب اس کا الزام پاکستان پر لگایا جا رہا تھا تو پاکستانیوں نے بھی صحیح طریقے سے انکی خدمت کی جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ ایک پاکستانی اینکر کا رد عمل لینے کیلئے ایک ٹی وی شو میں انہیں مدعو کیا گیا تھا۔

تو بھارتی اینکر نے پاکستانی اینکر مونا سے پوچھا کہ ہمارے شہید سپاہیوں کا کیا قصور تھا؟ جس کے جواب میں مونا عالم نے کہا کہ شہید ایک اسلامی الفاظ ہے اور ان میں جو سپاہی مسلمان تھے وہ ضرور شہید ہیں باقی شہید نہیں ہیں تو آپ انکے لیے یہ الفاظ استعمال نہیں کریں۔

ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ آپکی تعلیمات میں شہید کو کیا کہتے ہیں تو جو بھی کہتے ہوں آپ وہ الفاظ استعمال کریں جس پر بھارتی اینکر سیخ پا ہو گئیں اور مونا عالم کی بات درمیان میں ہی کاٹ دی اور شو میں بیٹھی عوام سے پوچھنے لگیں کہ کیا یہ صحیح کہہ رہی ہیں تو لوگوں نے شو ر مچانا شروع کر دیا۔

جس پر مونا عالم نے پھر بہترین جواب دیا جناب یہ سب لوگ بھی جانتے ہیں کہ میں نے ایک الفاظ کہا اور آپ نے میری بات پوری نہیں ہونے دی کیا یہ ٹھیک طریقہ ہے بات کرنے کا اور یہ کوئی طریقہ نہیں ہوا جناب والا۔

شعیب اختر:

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر اکثر انڈیا کے ٹی وی چینلز پر نظر آتے ہیں مگر پھر بھی جب بھی پاکستان کیخلاف بات ہوتی ہے تو یہ چپ نہیں رہتے کیونکہ ایک مرتبہ جب بھارتی اینکر نے شعیب اختر کو کہا کہ آپ آج پھر دھلائی کیلئے تیار ہیں۔

تو مایاناز باؤلر نے کہا کہ محترمہ آپ کون ہیں میں آپکا نام نہیں جانتا لیکن بس یہ کہنا چاہوں گا کہ یہ کون سی زبان میں بات کر رہی ہیں، آپ بس مجھ سے کرکٹ کی زبان میں بات کریں تو میں آپکو پھر جواب دوں گا لیکن اگر آپ یہ کہیں گی کہ دھلائی ہو گی تو میں جواب ہر گز نہیں دوں گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More