افغانستان ٹیم کے کپتان محمد نبی گراؤنڈ میں کیوں رو دیے؟ دیکھیں وائرل ویڈیو

ہماری ویب  |  Oct 26, 2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنی پوری شان سے جاری ہے گزشتہ روز افغانستان اور اسکاٹ لینڈ آمنے سامنے آئے اور جب میچ سے پہلے دونوں ملکوں کا قومی ترانہ بجایا گیا تو افغانستان کے جارہانہ مجاز بلے باز وکپتان محمد نبی آبدیدہ ہو گئے۔

قوقمی ترانہ جوں ہی شروع ہوا یہ جذباتی تو ہو گئے تھے پر انہوں نے بہت کوشش کی کہ وہ اپنے جذبات کو قابو میں رکھ سکیں۔

مگر آنسو انکھوں سے چھلک ہی گئے آخر، میچ سے پہلے محمد نبی کا یہ واقعہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے اور صارفین ان سے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ حال ہی میں افغانستان میں طالبان کی نئی حکومت ائی ہے اور ملک بھی ابھی اتنا معاشی لحاظسے خوشحال نہیں شاید اسی لیے آنسو آنکھ سے نکل گئے۔

ایک نسیم امین نامی صارف نے ٹوئٹر پر اس کلپ کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ محمد نبی کے آنسو یہ بتاتے ہیں کہ افغانستان ایک عظیم قوم ہے۔

اور نعمت خان نامی صارف نے کہا کہ کپتان محمد نبی قومی ترانے کو سنتے ہوئے فرطے جذبات سے رونے لگے۔

واضح رہے کہ خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغان بیٹسمینوں کی دھواں دار بیٹنگ کے بعد اسپنر مجیب الرحمن نےتباہ کن بولنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو شکست سے دوچار کیا۔

مزید یہ کہ مجیب الرحمن نے30رنز دے کر پانچ اور راشد خان نے9رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ با آسانی130رنز سے جیت لیا۔

واضح رہے کہ افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے شکست دے کر دوسری ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ، افغانستان کے 191 رنز کے تعاقب میں پوری اسکاٹ لینڈ کی ٹیم صرف 60 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

اور یہ جیت صرف راشد خان اور کی وجہ سے حاصل ہوئی کیونکہ راشد خان نے 4 ارو مجیب الرحمٰن نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More