پاکستانی ہم سے ناراض نہ ہوں اور ۔۔ آج کے میچ کو بدلہ نہ سمجھا جائے، نیوزی لینڈ کے کپتان کی پاکستانیوں سے درخواست

ہماری ویب  |  Oct 26, 2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا آج میچ نیوزی لینڈ سے ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین یہ کہنا ہے کہ آج پاکستان انکو بھی بری طرح ہرائے گا اور انکا سیکیورٹی کا مسئلہ حل کر دے گا جس کی وجہ سے یہ آج سے چند ما ہ پہلے پاکستان میں میچ سے چند منٹ پہلے بھاگ گئے تھے کہ ہمیں دھمکیاں مل رہی ہیں۔

اب اس مسئلے پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ پاکستان ہم سے کوئی بھی رنجش نہ رکھے اور آج کا میچ ہم سے کسی دشمنی میں نہ کھیلے۔ صرف یہی نہیں بلکہ یہ بھی کہا کہ سیریز چھوڑنا شرمناک تھا اور آج کے میچ کو بد لا نہ سمجھا جائے۔دورہ منسوخی پر اور بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دورہ حکومت کی ہداہت پر ختم کیا البتہ ایب دونوں بورڈز کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔

گزشتہ روز بھارت کے ساتھ ہونے والے میچ پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو متاثر کن انداز میں ہرایا جس کے بعد پاکستانی ٹیم اس ٹورنامنٹ کیلئے فیورٹ بن گئی ہے۔

مزید یہ کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کا کہنا تھا پاکستان کو اپنی بولنگ کا ایڈوانٹیج ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستانی باؤلرز نے بھارتی بلے بازوں کو زیادہ اسکور کرنے نہیں دیا جو دوسری ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کا آج کا میچ نیوزی لینڈ کے ساتھ ہے اور یہ پاکستانی ٹیم کا اگلا ہدف سمجھا جا رہا ہے کیونکہ حال ہی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں موجود تھی اور میچ سے چند منٹ قبل میچ کھیلنے سے منع کر دیا کہ انہیں سیکیورٹی خدشات ہیں۔ جس کے باعث پاکستانی کرکٹ بورڈ کو بھی شدید مالی نقصان ہوا اور پاکستان کی بدنامی بھی ہوئی۔

واضح رہے کہ کہ نیوزی لینڈ کے کپتان اس سیریز کا حصہ نہیں تھے جب انکی ٹیم پاکستان آئی تھی بلکہ وہ اس وقت متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں ائی پی ایل کے میچز کیل رہے تھے۔ اور یہ سب باتیں انہوں نے شارجہ میں میچ سے قبل ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More