میمز سے وائرل ہونے والا لڑکا کیسے اتنا بدل گیا، کہ لوگ پہچان ہی نہیں پا رہے ۔۔ جانیے یہ آج کل کہاں ہیں اور ان کے بارے میں چند دلچسپ باتیں، جو کوئی نہیں جانتا

ہماری ویب  |  Oct 26, 2021

پاکستانی جہاں جاتے ہیں اپنے مزاح بھرے انداز سے ہر ایک کو اپنا دیوانہ بنا دیتے ہیں۔ چاہے خوشی کا موقع ہو یا پھر سنجیدگی کا عالم ہو۔ پاکستانی اپنے منفرد انداز کی بدولت جانے جاتے ہیں۔ ایسے ہی ایک پاکستانی مومن ثاقب ہیں جو کہ اپنے منفرد انداز کی بدولت جانے جاتے ہیں۔ ہماری ویب ڈاٹ کام ایک ایسی خبر لے کر آئی ہے جس میں آپ کو مومن ثاقب اور ان کی فیملی کے بارے میں کچھ ایسی معلومات فراہم کرے گی جو ہوسکتا ہے آپ کے لیے نئی ہوں۔

پاکستان بھارت کے میچ کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص پاکستان کی ہار پر جذباتی ہو کر کہہ رہا تھا او بھائی مارو، مجھے مارو۔ یہ شخص مومن ثاقب ہے جو کہ اپنے منفرد اور چٹکلے انداز کی بدولت جانا جاتا ہے۔ ان کے اسی انداز کی بدولت وہ بہت جلد سوشل میڈیا پر مشہور ہو گئے تھے۔ 3 نومبر 1994 کو لاہور میں پیدا ہوئے، جبکہ ابتدائی تعلیم بھی لاہور ہی سے حاصل کی۔ مومن کا یہ مزاح بھرا انداز لاہور کا رنگ ہے جو ان میں سرائیت کر چکا ہے۔
مومن کو شروع ہی سے اداکاری کا شوق ہے، وہ اسکول لائف میں بھی کئی اداکاری کے پروگرام میں جلوہ گر ہو چکے ییں۔ مومن سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو کی بدولت کافی وائرل بھی رہ چکے ہیں جبکہ بھارت اور پاکستان سمیت کئی دنیا بھر میں میمز کے طور پر دیکھے جاتے ہیں۔ حال ہی میں مومن پاکستانی ڈرامہ میں بھی جلوہ گر ہو چکے ہیں جہاں کی بے مثال اداکاری کی وجہ سے ناظرین میں مقبول ہو گئے ہیں۔ صرف اداکاری ہی نہیں ثاقت کو ڈیبیٹ کا بھی کافی شوق ہے، اس حوالے سے وہ اپنے اسکول کے مختلف پروگرامز میں بطور ڈیبیٹر مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے رہے ہیں۔
ثاقب نے ایک انٹرویو دیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ میں ایک کمپیوٹر سائنٹسٹ ہیں، دی کرنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ثاقب کا کہنا تھا کہ وہ ایک کمپیوٹر سائنٹسٹ ہیں۔ چونکہ میری ڈگری کمپیوٹر سائنس کی ہے اسی لیے میں اس فیلڈ میں ہی کام کر رہا ہوں۔ ثاقب کا کہنا تھا کہ وہ ایک پراجیکٹ کو مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن انہیں وقت نہیں مل پا رہا تھا۔ 2020 میں دیے گئے اس اںٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں انہیں اپنے اس منفرد ہراجیکٹ پر کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ پراجیکٹ ٹیکنالوجی پر منحصر کرتا ہے۔
یہ بات ہو سکتا ہے آپ کے لیے دلچسپ ہو کہ مومن اپنے ٹیکنا لوجی کے پراجیکٹ پر کام کر رہے تھے جبکہ اداکاری اور ویڈیو لاگنگ ان کو پسند ہے۔ کمپیوٹر سائنس کے طلباء کے حوالے سے عام طور پر خیال ہے کہ وہ سنجیدہ ہوتے ہیں مگر مومن کو دیکھ کر لگتا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ مومن اپنی خوشیوں کو بھی زندہ کیے ہوئے ہیں۔
جبکہ والدین کے حوالے سے بھی بتاتے چلی کہ مومن کے والد ثاقب صاحب بھی ایک ملنسار اور خوش مزاج طبیعت کے مالک ہیں۔ مومن کے والد کا اپنا کاروبار ہے۔ مومن کی والدہ ایک گھریو خاتون ہیں جو کہ گھر کے معاملات کو بخوبی جانتی ہیں اور اپنی فیملی کو کامیابی کے ساتھ جوڑے ہوئے ہے۔
مومن کے بھائی بلال بن ثاقب فوبز کی 100 منفرد آئیڈیاز کی فہرست میں شامل ہو چکے ہیں۔ بلال ایک باصلاحیت انسان کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More