ابھی صرف بدلے ہیں بدلا تو باقی ہے ۔۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے قبل ہے سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز

ہماری ویب  |  Oct 26, 2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان میں سیکویرٹی خدشات کو وجہ بنا کر میچز نہ کھیلنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم سے پاکستانی کرکٹ ٹیم آج شام 7 بجے مقابلہ کرے گی۔

مگر اس بڑے مقابلے سے پہلے ہی سول میڈیا پر مختلف دلچسپ و عجیب میمز کی بھرمار دیکھائی دے رہی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ میچ تو پاکستان بمقابلہ بھارت سے بھی بڑا میچ ہے۔ اور اب تو ٹوئٹر پر بھی پاک بمقابلہ نیوزی لینڈ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے، آئیے مختلف وائرل ہونے والی میمز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

شہریار بھٹی نے پاکستانی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے بھارت کے میچ یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ابھی تو ہم بدلے ہیں، بدلے ابھی باقی ہیں۔

رؤف عباس نامی صارف نے نیوزی لینڈ کے کپتان کی بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور اسے کیپشن دیا "کہ اب پتا چلا ہم کیوں بھاگے تھے"۔

مزید یہ کہ زینب شفیق نامی خاتون نے کہا کہ ایک اور صارف نے پاکستانی ٹیم کی تصویر شیئر کی جس میں کھلاڑیوں کے چہروں کو ایڈیٹ کرکے ان پر کیویز ٹیم کے کھلاڑیوں کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھلاڑی اجتماعی دعا کررہے ہیں، ساتھ ہی اس میں لکھا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی حالت کچھ ایسی ہوگی۔ اس کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی میمز بھی ملحاظہ کیجئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More