1 ارب کے جوتے ۔۔ جانیئے دنیا کے مہنگے ترین ان جوتوں میں ایسا کیا ہے جو یہ اس قدر مہنگے ہیں؟

ہماری ویب  |  Oct 26, 2021

دنیا میں بہت سی بیش قیمت چیزیں بنائی اور فروخت کی جاتی ہیں اور ان کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرتی نظر آتی ہیں، آج تک ہم نے آپ کو کئی مرتبہ مہنگا ترین جوڑا مہنگی ترین انگوٹھی وغیرہ کے بارے میں تو بتایا ہی ہے، لیکن آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں دنیا کے مہنگے ترین جوتوں (سینڈل) کے بارے میں۔

دنیا کے مہنگے ترین سینڈل

دوستوں آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں دنیا کے مہنگے ترین ایسے جوتوں کے بارے میں جن کی قیمت جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں، آخر ان جوتوں میں ایسی کیا خاص بات ہے اور یہ کیوں اتنے مہنگے ہیں آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

دراصل ان جوتوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اصلی سونے اور ہیروں سے بنا ہوا ہے، ان خوبصورت جوتوں کو بنانے میں 15 قیراط کے کئی سو ہیرے اور خالص سونا استعمال کیا گیا ہے، ان جوتوں کی قیمت 17 ملین ڈالر یعنی قریب 3 ارب پاکستانی روپے ہے۔

ہیروں اور سونے سے تیار کردہ ان جوتوں کو متحدہ عرب امارات کہ ایک برانڈ Jada Dubai نے پیشن جیولرز نامی ایک جیولری کمپنی کے اشتراک سے بنایا اور اس کی نمائش دبئی کے ایک 7 اسٹار ہوٹل میں کی گئی۔

اس کمپنی کی فاؤنڈر ماریہ مجاری کا کہنا تھا کہ یہ دنیا کا پہلا مہنگا ترین جوتا ہے اور کسٹمر کے سائز اور خواہش کے مطابق اس کو آرڈر پر تیار کیا جائے گا، البتہ یہ جوتے کسی نے خریدے یا نہیں یہ تو معلوم نہیں ہو سکا مگر جو اتنے مہنگے جوتے خریدے گا وہ اسے پہنے گا یا تجوری میں رکھے گا یہ آپ ہمیں کمنٹ کر کے ضرور بتائیں۔

تو بس پھر ابھی ہماری ویب ڈاٹ کام کے فیس بُک پیج پر جائیں، کمنٹ اور لائیک کریں اور اس تحریر کو شئیر کریں۔

یاد رہے کہ یہ جوتے 2018 میں بنائے اور صارفین کو متعارف کروائے گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More