میں تو چل نہیں سکتا مگر بیٹے کو چلتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں۔۔ باپ بیٹے کی مشکلات سے لے کر انعام تک کی کہانی

ہماری ویب  |  Oct 26, 2021

شام کے شہریوں کو خانہ جنگی کی زندگی گزارتے ہوئے ایک دہائی سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے ۔ مگر ان کی مشکلات کم نہیں ہو رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق 2 کروڑ سے زائد شامی شہری خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔ جبکہ متعدد افراد خانہ جنگی کی صورتحال کی وجہ سے معذوری کے باعث اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

چند روز قبل وائرل ہونے والی شامی باپ بیٹے کی تصویر نے لوگوں کو رلادای تھا۔ تاہم اس تصویر نے عالمی فوٹوگرافی کا مقابلہ جیت لیا۔

سیانا انٹرنیشنل فوٹو گرافی کے مقابلے میں 2021 پکچر آف دی ایئر کا ایوارڈ ترکی کے فوٹوگرافر محمد اصلان کو دیا گیا ہے۔ فوٹوگرافر محمد اصلان نے شامی باپ بیٹے کے درمیان ایک انسانی اور خوبصورت لمحے کو اپنے کیمرے کی آنکھ سے قید کیا تھا۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ٹانگ سے محروم باپ اور دونوں ٹانگوں اور ہاتھوں سے محروم بچے کو فضا میں اچھال رہا ہے ‏اور خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مُنزیر نامی شامی شہری بم دھماکے کے دوران ایک ٹانگ سے محروم ہوگیا تھا۔ جبکہ بیٹے کی معذوری کا سبب، ماں شامی فوجوں کے کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کے باعث بے ہوش ہوگئی تھی۔

جس پرمُنزیر نامی شخص نے اپنی بیوی کا علاج کروایا، مگر دوران علاج اس بات کا خیال نہیں رکھا گیا کہ خاتون امید سے تھی۔ اس غفلت کے باعث بچہ معذور پیدا ہوا۔ 5 سالہ مصطفیٰ دونوں ہاتھوں اور پیروں سے محروم ہے۔ مصطفیٰ ٹیٹرا امیلیا (Tetra-Amelia) کی وجہ سے ہاتھ اور پاؤں کے بغیر پیدا ہوا تھا، یہ ایک پیدائشی بیماری ہے جو کہ غلط دوائیوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔

مُنزیر نے بین الاقوامی برادری سے اپنے بیٹے کے علاج کیلئے مدد کی اپیل کر رکھی ہے۔ جبکہ اس کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میرا بیٹا بھی اپنے دوستوں کی طرح تعلیم حاصل کرے۔ اس کا مزید کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ میرے بیٹے کو مصنوعی اعضا لگانے مدد کی جائے۔ تاکہ وہ ایک عام انسانوں کی طرح اپنی زندگی گزار سکے۔

مُنزیر کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کو مستقبل میں خصوصی الیکٹرانک مصنوعی اعضاء کی ضرورت ہوگی جو بدقسمتی سے ترکی میں ابھی تک دستیاب نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ معذور شامی باپ بیٹے کی تصویر چند عرصہ قبل منظر عام پر آئی تھی، جس کے بعد عالمی فوٹوگرافی کے مقابلے میں اس تصویر کو "زندگی کی مشکلات" کے عنوان سے پیش کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More