میچ سے پہلے اپنے بیٹے کو کہا تھا کہ ۔۔ بھارت کے خلاف میچ سے پہلے شاہین آفریدی کو ان کے والد نے کیا کہا تھا؟

ہماری ویب  |  Oct 26, 2021

بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم کی عمدہ کارکردگی پر آج بھی چرچے جاری ہیں۔ تاریخی کامیابی پر پوری قوم خوشی سے جھوم اٹھی ہے اور عوام یہی چاہتی ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی گھر لے کر ہی لوٹے۔

بروز اتوار ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے میں شاہین شاہ آفریدی کے خطرناک اسپیل نے بھارت کے ٹاپ آرڈر کی دھجیاں اُڑا دی تھیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ شاہین شاہ آفریدی کی اس شاندار پرفارمنس کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا؟

جس طرح اسکول کے امتحان سے قبل ایک باپ اپنے بیٹے کو محنت کرنے کی نصیحت کرتا ہے اسی طرح شاہین شاہ آفریدی کے والد نے بھی بھارت سے میچ قبل انہیں نصیحتیں کی تھیں جو بلاشبہ ان کے کام آئیں۔

شاہین شاہ آفریدی کے والد نے ان سے کیا کہا تھا؟

انڈیپینڈنٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہین کے والد ایاز آفریدی نے کہا کہ الحمداللہ 29 سال بعد پاکستان کو بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میں کامیابی ملی۔ انہوں نے کہا کہ شاہین اور بالخصوص بابر اور محمد رضوان نے جو کارکردگی دکھائی وہ باعث فخر ہے۔

شاہین کے والد کا کہنا تھا کہ وہ پر امید ہیں کہ آگے آنے والے میچز میں بھی وہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

قومی باؤلر شاہین کے والد ایاز آفریدی نے بتایا کہ پاک بھارت میچ سے قبل انہوں نے اپنے بیٹے کو نصیحت کی تھی بہتر اخلاقی رویہ رکھنا ہے اور جذبات پر قابوپانا ہے۔ شاہین کے والد نے بتایا کہ میچ سے پہلے میں نے اپنے بیٹے سے رابطہ کیا اور سمجھایا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے لیکن بھارت کے خلاف ایسا کھیل کھیلنا ہے کہ پوری دنیا میں داد حاصل کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More