میرے کچن کا خرچہ بڑھ گیا ہے ۔۔ وہ مشہور پاکستانی شخصیات کون سی ہیں جنہوں نے مہنگائی کے خلاف انوکھا احتجاج کیا؟

ہماری ویب  |  Oct 26, 2021

ملکے میں منگائی حد سے زیادہ ہو گئی ہے یہی وجہ ہے کہ اب تو مشہور پاکستانی فنکار بھی ا س سے متاثر ہو رہے ہیں ، آئیے جانتے ہیں کہ وہ مشہور اور عظیم فنکار کون سے ہیں؟

ایوب کھوسہ:

ماضی کے مشہورو معروف اداکار ایوب کھوسہ نے کمر تور مہنگائی کیخلاف خاموش احتجاج کیا ہے ۔اس انوکھے احتجاج میں انہوں نے کار ارو موٹر سائیکل چھور کر سائیکل چلانا اب شروع کر دی ہے ۔ یہ انوکھا احتجاج انہوں نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر کیا ہے۔

ایوب کھوسہ نے مزید کہا کہ ملک میں زیادہ تر آبادی غریب طبقے کی ہے جو اس مہنگائی سے شدید متاثر ہے اس لیے یہ خاموش احتجاج میں نے ان سے اظہار یکجہتی کیلئے کیا ہے۔

عدنان صدیقی:

معروف اداکارعدنان صدیقی بھی اس وقت مہنگائی سے شدید پریشان ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتیں اب آسمان کو چھو رہی ہیں۔

جس وجہ سے کچن کا بجٹ بھی بہت تیزی سے اوپر گیا ہے۔ساتھ ہی ساتھ وزیراعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ آپ مجموعی طور پر اچھا کام کر رہے ہیں پر متوسط طبقے کا زیادہ خیال رکھیں وہ اس مہنگائی سے زیادہ پریشان ہے۔

اس کے علاوہ یہ بھی کہا کہ براہ کرم لوگوں کیلئے زندگی کو آسان بنائیں۔

ایم پی اے مرزا جاوید:

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی مرزا جاوید بھی اب تو مہنگائی سے بہت زیادہ پریشان ہیں وہ آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سائیکل پر تشریف لائے اور کہتے ہیں کہ اب تو میری پہنچ سے بھی کار دور ہو گئی ہے ۔ یہی نہیں بلکہ اس سائیکل پر آگے ایک بورڈ بھی نصب کر رکھا تھا جس میں یہ تحریر تھا کہ "پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمت نامنظور، کمر توڑ مہنگائی ، ہائے ہائے۔

سردار رنجیت سنگھ:

ملک بھر میں پیٹرول مسلسل مہنگا ہونے کے سبب خیبر پختون خوا کی اسمبلی کے رکن سردار رنجیت سنگھ نے پہلے کار چھوڑی اور رکشے پر آ گئے، اور اب وہ رکشہ بھی چھوڑ کر موٹر سائیکل پر آ گئے ہیں۔

مہنگائی کے ہاتھوں پریشان اور پیٹرول کے اخراجات کو پورا نہ کر پانے والے رکن صوبائی اسمبلی اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے اقلیتی رکن سردار رنجیت سنگھ اب اسمبلی موٹر سائیکل پر آنے لگے ہیں۔

آج جب اسمبلی میں رنجیت سنگھ کی آمد موٹر سائیکل پر ہوئی تو لوگ انھیں دیکھ کر مسکرائے بغیر نہ رہ سکے، کیوں ابھی ایک ماہ قبل ہی تو وہ اچانک رکشے پر اسمبلی کے دروازے پر پہنچے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More