پاکستان میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ

سماء نیوز  |  Oct 26, 2021

پاکستان میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز طور پر 4 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد نرخ 15 ماہ بعد ایک بار پھر بلند ترین سطح ایک لاکھ 32 ہزار روپے پر پہنچ گئے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا صرف 2 ڈالر مہنگا ہوا ہے۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ میں 4200 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوگیا، جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام سونا 3600 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 13 ہزار 168روپے کا ہوگیا۔

اس سے قبل پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی، تاہم بین الاقوامی سطح پر اس وقت قیمت 2075 ڈالر فی اونس تھی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ مزید 2 ڈالر اضافے سے 1804 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے، گزشتہ 9 روز کے دوران فی اونس سونا 45 ڈالر مہنگا ہوچکا ہے۔

پاکستان میں 9 روز کے دوران فی تولہ سونا 14 ہزار روپے مہنگا ہوچکا ہے جبکہ رواں ماہ (اکتوبر میں) نرخ 18 ہزار 500 روپے تک بڑھ چکے ہیں۔

ملک میں چاندی بھی فی تولہ 50 روپے اضافے سے 1520 روپے اور 10 گرام نرخ 42.47 بڑھ کر 1303.15 روپے کی ہوگئی۔ فی اونس چاندی معمولی کمی سے 24.40 ڈالر پر آگئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More