دوحا میں چینی وزیرخارجہ اور طالبان رہنماؤں کی ملاقات

سماء نیوز  |  Oct 26, 2021

قطر کے دارالحکومت دوحا میں افغان نائب وزیراعظم ملابرادر سے ملاقات کے دوران چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایک بار پھر امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ امارت اسلامیہ افغانستان کے خلاف پابندیوں میں نرمی کرے تاکہ ملک کو بڑھتے ہوئے انسانی بحران پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔

جولائی کے بعد قائم مقام نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر کے ساتھ وانگ ژی کی یہ پہلی ملاقات تھی جس میں انہوں نے افغانستان میں سامنے آنے والے انسانی بحران کی سنگینی پر روشنی ڈالی۔

چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کو 4 چیلنجز کا سامنا ہے جس میں انسانی بحران، معاشی افراتفری، دہشت گردی کے خطرات اور انتظامی معاملات شامل ہیں۔ ان چیلنجز پر قابو پانے کے لیے بین الاقوامی برادری کی جانب سے افغانستان کی مزید تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین مجموعی طور پر امریکہ اور مغربی ممالک سے پابندیاں ہٹانے پر زور دیتا ہے، اور تمام فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ افغان طالبان کے ساتھ معقول اور عملی طور پر بات چیت کریں تاکہ افغانستان کو مضبوط ترقی کی راہ پر گامزن ہونے میں مدد ملے۔

دریں اثناء وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں ایک وفد نے منگل کو وزیر خارجہ وانگ ژی کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کی۔

ملاقات میں فریقین نے سفارتی تعلقات، دوطرفہ تجارت، افغانستان کے لیے چین کی انسانی امداد اور چین میں افغان طلباء کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات میں مواقع اور چیلنجز سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

امیرخان متقی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی متوازن خارجہ پالیسی تعاون اور افہام و تفہیم پر مبنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے کا ایک اہم ملک ہے اور ہماری خارجہ پالیسی میں اہم مقام رکھتا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک افغانستان کی سلامتی، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔

دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد جو وفد کے ہمراہ ہیں نے کہا کہ چین نے افغانستان کو 10 لاکھ ڈالر فراہم کیے ہیں اور 5 ملین ڈالر کی مزید امداد بشمول ادویات اور خوراک فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More