ڈائٹنگ کے بغیر اسمارٹ ہونا ہے تو پاکستانی کھلاڑی کی بیوی کا یہ آسان فارمولا اپنالیں جنہوں نے کم وقت میں وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا

ہماری ویب  |  Oct 27, 2021

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے کی پیدائش کے بعد جسمانی وزن میں کمی کے سفر کے بارے میں ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بات کی ہے۔

بھارتی ٹینس اسٹار اور کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیٹے کے پیدائش کے بعد جسمانی وزن کم کرنے کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی جہاں انہوں نے بتایا کہ ڈائیٹنگ کے بغیر وزن کس طرح کم کیا جاسکتا ہے۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹے کی پیدائش سے پہلے اور جسمانی وزن کم کرنے کے بعد کی تصویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی، جبکہ تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ 89 کلو سے 63 کلو تک کا سفر میں نے 4 مہینوں میں حاصل کیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد ایک بار پھر فٹ ہوگئی ہوں۔ جبکہ پھر سے ٹینس کے مقابلوں میں واپسی کیلئے تیار ہوں۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے یہاں بیٹے کی پیدائش اکتوبر 2018 کو ہوئی تھی۔ جبکہ ٹینس اسٹار نے بیٹے کی پیدائش کے 2 ماہ بعد ہی وزن کم کرنے کی کوششیں شروع کردی تھی۔

جبکہ انہوں نے جسمانی وزن کم کرنے کا ذکر اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کیا تھا۔

ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ لوگ مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ کیسے میں نے بیٹے کی پیدائش کے بعد اپنا وزن کم کیا۔ انہوں نے کہا کہ دوران حمل میں نے 23 کلو وزن بڑھا لیا تھا، جبکہ اب میں 26 کلو وزن کم کر چکی ہوں۔

انہوں نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ اگر روز ہم اپنے آپ کو ایک یا دو گھنٹے دیں اور ورزش کریں تو ہمارے وزن میں مثبت فرق آئے گا۔

انہوں نے لکھا کہ میرے پاس ہر روز خواتین کے پیغامات آتے جنہیں بچے کی پیدائش کے بعد وزن کم کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں ان تمام خواتین سے کہتی ہوں جب میں اپنا وزن کم کرسکتی ہوں تو آپ بھی کرسکتی ہیں۔

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اور کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ اپریل 2010 میں شادی ہوئی تھی۔ تاہم شادی کے بعد شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے دبئی میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More