کترینہ کیف شادی ۔۔ جانیے کترینہ کیف اور وکی کوشل کونسے مہینے میں شادی کرنے جارہے ہیں؟

ہماری ویب  |  Oct 27, 2021

گزشتہ کئی مہینوں سے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ یہ دونوں شادی کرنے جا رہے ہیں۔

شروعات میں تو دونوں اداکاروں کی جانب سے کھل کر نہیں بتایا گیا لیکن بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وِکی کوشل رواں سال دسمبر میں شادے کرنے جارہے ہیں۔

شادی پر کس ڈیزائنر کا جوڑا پہنیں گی؟

بھارتی ویب سائٹ ای ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں اداکار دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہےہیں جبکہ اداکارہ کترینہ کیف اپنی شادی کے لیے معروف ڈیزائنر سبیاساچی کا جوڑا زیب تن گریں گی۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کترینہ ان دنوں اپنی شادی کے جوڑے کا انتخاب کرنےمیں مصروف ہیں تاہم وِکی کوشل اور کترینہ کیف کی جانب سے اپنی شادی کی حالیہ خبروں سے متعلق تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے ذرائع نے مزید دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے را سِلک کا کپڑا منتخب کرلیا ہے جس کا لہنگا تیار کیا جائے گا۔

دوسری جانب مختلف بھارتی ویب سائٹس نے کترینہ اور وکی کوشل کی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اداکاروں کی شادی سے متعلق خبروں میں سچائی نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More