اگر مرد تھپڑ مار سکتا ہے تو عورت کو بھی چاہیئے کہ وہ بھی جواب دے ۔۔ گوہر رشید عورتوں پر ہونے والے ظلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے

ہماری ویب  |  Oct 27, 2021

مرزا گوہر رشید مشہور پاکستانی فلم ، ڈرامہ اداکار اور ماڈل ہیں۔ گوہر 2007 سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور اسکرین پر مختلف کردار نبھاتے نظر آتے ہیں۔

گوہر رشید کو حال ہی میں ’’فوشیا میگزین‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے دیکھا گیا جس میں انہوں نے آج کے ڈراموں کے بارے میں اور معاشرے سے متعلق گفتگو کی۔

گوہر رشید نے کہا کہ آج کے ڈراموں میں ایک ہی طرح کے اسکرپٹ دہرائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں اسکرپٹ پڑھتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ ہمارے افسانے اور کہانیاں بدلنے کے نام ہی نہیں لے رہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ ہم نے ایک پیلیٹ بنا لیاہے اور اسی کو آگے چھاپتے رہتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ جب بھی کوئی اسکپرپٹ دیکھتا ہوں تو اس میں یہی ملتا ہے کہ ظلم ہوگیا ،تشدد کریں یا تھپڑ لگا دیں اور میں اس چیز کے سخت خلاف ہوں۔

انہوں نے اپنے ڈرامہ سیریل 'لاپتہ' میں تھپڑ والے سین سے متعلق کہا کہ وہ سین کرنے کا مقصد ہی یہی تھا میں کیونکہ مجھے لوگوں کو یہ پیغام دینا تھا کہ عورت بھی اتنی بااختیار ہے کہ یا ہوسکتی ہے اور وہ اپنی حفاظت کے لیے کھڑی ہوسکتی ہے۔

گوہر رشید کا کہنا تھا کہ عورت کو چاہیئے کہ اگر ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا ظلم ہو رہا ہے تو وہ بھرپوز انداز سے اپنا جواب دیں نہ کہ دب کے بیٹھ جائیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ اگر پاکستان میں ایک سال کے اندر ڈھائی سو ڈرامے بنتے ہیں تو اس میں سے 50 ڈرامے ایسے ہوتے ہوں گے شاید کہ جن میں اچھی باتیں دکھا دی گئیں لیکن باقی کے 200 ڈراموں میں آپ مستقل کیا دکھا رہے ہیں کہ عورت کو دبا کر رکھو ، عورت کمزور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عورتوں کے حقوق کی بہت باتیں کرتے ہیں لیکن ایکشن نہیں لیتے۔

پاکستان کے مشہور اداکار گوہر رشید نے مزید عورتوں سے متعلق کیا کہا جانیے اس ویڈیو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More