ہلری کلنٹن کی معاون ہما عابدین کا امریکی سینیٹر پر دست درازی کا الزام

بی بی سی اردو  |  Oct 27, 2021

Huma Abedin
Getty Images
ہما عابدین نے دست درازی کرنے والے سینٹر کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے

امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلری کلنٹن کی سیاسی معاون ہما عابدین نے اپنی یاداشتوں میں انکشاف کیا ہے کہ ایک امریکی سینیٹر نےان پر جنسی حملہ کیا تھا۔

گارڈین اخبار کے مطابق ہما عابدین نے کہا کہ سن 2000 کے وسط میں ایک سیاستدان انھیں گھر میں بلا کر ’ان پر جھپٹ پڑے تھے`۔

ان کا کہنا ہے کہ جب انھوں نے ان کے ساتھ بوس و کنار کرنا چاہاتو انھوں نے اسے دھتکار دیا۔

یہ تمام دعوے ہما عابدین کی نئی کتاب ’بوتھ / اینڈ: اے لائف ان مینی ورلڈز‘ (Both/And: A Life in Many Worlds) میں شائع ہو رہی ہیں جو اگلے ہفتے مارکیٹ میں آ رہی ہے۔

ہما عابدین ہلری کلنٹن کی بہت بااعتماد مشیر تھیں جنھیں انھوں نے ایک بار اپنی دوسری بیٹی کہا تھا۔

پینتالیس سالہ ہما عابدین نے مذکورہ سینیٹر کی شناخت کو مخفی رکھا ہے۔

ہما عابدین لکھتی ہیں کہ واشنٹگن میں ایک ڈنر کے بعد وہ ایک سیاستدان کے ساتھ باہر نکلیں اور جب وہ اس سیاستدان کے گھر کے سامنے پہنچے تو اس نےانھیں گھر میں کافی پینے کی دعوت دی جسے انھوں نے قبول کر لیا۔

گارڈین اخبار کے مطابق جس کے پاس ہما عابدین کی یاداشتوں ک ایڈوانس کاپی موجود ہے، ہما عابدین لکھتی ہیں کہ’ پھر اچانک سب کچھ بدل گیا۔ وہ میری دائیں جانب بیٹھ گیا، اپنا بایاں بازو میرے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر مجھے چومنا شروع کر دیا۔۔۔ اور مجھے پیچھے صوفے پر دھکیل دیا۔‘

’میں ششدر رہ گئی، میں نے اسے پیچھے دھکیل دیا۔ میں صرف یہ چاہتی تھی کہ وہ دس سیکنڈ ختم ہو جائیں۔‘

ہما عابدین کہتی ہیں کہ سینیٹر نے معافی مانگی اور کہا کہ آپ کو رکنے کے لیے کہنے سے پہلے مجھے آپ کو سمجھنے میں غلطی ہوئی۔

وہ کہتی ہیں کہ میں نے جواب دیا۔ ’آئی ایم سوری، اور پھر وہاں سے نکل آئی اور یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔‘

Huma Abedin and Anthony Weiner
Getty Images
ہما عابدین ایتھونی وائنر کے سیکس سکینڈل کی وجہ سے انھیں طلاق دے دی تھی

ہما عابدین لکھتی ہیں کہ چند روز بعدکیپٹل ہل پر ان کی اچانک اس سینیٹر سے مڈبھیڑ ہو گئی اور انھوں نے کہا ’کیا ہم اب بھی دوست ہیں۔‘

وہ اپنی کتاب اپنے سابقہ شوہر اور نیویارک سےڈیموکریٹ پارٹی کے رکنِ کانگریس اینتھونی وائنر پر بھی غصہ اتارا ہے جن کا سیکس سکینڈل کی وجہ سے سیاسی کیریئر تباہ ہو چکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More