مالٹے کی لڑی اتنی فائدہ مند کیوں ہوتی ہے؟ جانیے مالٹا کھانے کے 5 بہترین فائدے جو آپ کی بڑی مشکل آسان بنا دیں گے

ہماری ویب  |  Dec 03, 2021

مالٹا ایک ایسا پھل ہے جو بچہ بڑا ہر کوئی گھر میں شوق سے کھاتا ہے۔ اس رسیلے پھل کی جگہ پیٹ میں خود بہ خود بن جاتی ہے۔ مالٹا کے کئی طبی فوائد موجود ہیں اور اس میں صرف 85 کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔

مالٹا وہ پھل ہے جس میں وٹامن سی بھی پایا جاتا ہےجو جلد کے لیے معاون ثابت ہوسکتا ہے، کولیسٹرول لیول، دل کی صحت اور نظام تنفس کی بیماری سمیت کینسر جیسے موذی مرض سے بھی تحفظ دے سکتا ہے۔

تو چلیں آپ کو مزید انتظار نہیں کرواتے اور بتاتے ہیں مالٹا کے بہترین طبی فوائد۔

1- مالٹے کی سفید لڑیاں بھی فائدہ مند

اکثر افراد مالٹوں کے گودے پر چپکی سفید لڑیوں کو اتار دیتے ہیں کیونکہ اس سے پھل کا ذائقہ کچھ تلخ ہوجاتا ہے۔مگر یہ لڑیاں کیلشیئم، فائبر، وٹامن سی اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے والے فلیونوئڈز سے بھرپور ہوتی ہیں۔

2-چھلکا کیسا ہوتا ہے؟

مالٹا کے چھلکوں میں موجود تیزابیت کے باعث دانتوں کو چمکایا جاسکتا ہے۔اگلی بار اپنے دانتوں کو ان چھلکوں سے صاف کریں اور فرق دیکھیں۔

3- معدہ صحت مند بنائے

ایک درمیانے سائزکے مالٹے میں 3 گرام غذائی فائبر پایا جاتا ہے۔ یہ نہ صرف قبض کی روک تھام یا اس سے نجات دلانے کے لیے کارآمد ہوتا ہے بلکہ آنتوں کو صحت بخش اور بلڈ شوگر لیول کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

4- خون بڑھاتا ہے

مالٹا انسانی جسم میں خون پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اور سےرنگت بھی صاف ہوتی ہے۔اس کا رس بھوک بڑھاتا ہے اور معدے کی تیزابیت کو کم کرتا ہے۔

5-نظر بھی تیز کرے

اگر آپ اپنی نظر تیز رکھنا چاہتے ہیں تو روز ایک مالٹا کھانے کی عادت ڈال لیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More