وکٹ کیپنگ کوچ عتیق الزماں نے استعفیٰ دے دیا

بول نیوز  |  Dec 03, 2021

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں تعینات وکٹ کیپنگ کوچ عتیق الزماں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قومی ہائی پرفارمنس سینٹر کے وکٹ کیپنگ کوچ عتیق الزماں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عتیق الزماں کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عتیق الزماں نے استعفیٰ خاندانی وجوہات کی بنیاد پر دیا ہے۔

واضح رہے کہ عتیق الزماں کی فیملی انگلینڈ میں مقیم ہے اور وہ آئندہ دو چار روز میں انگلینڈ روانہ ہو جائیں گے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More