شادی سےقبل کترینہ اور وکی کی نئی تصاویر سامنے آگئیں

سماء نیوز  |  Dec 04, 2021

بھارتی میڈیا میں لمبے عرصے سے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی چرچا جاری ہے حالانکہ ابھی تک دونوں اداکاروں کی طرف سے شادی کی خبروں پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔ دونوں نے ہی اب تک شادی کی خبروں پر خاموشی ہی اختیار کر رکھی ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا کہ بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف اور وکی کوشل 4 دسمبر تک کورٹ میرج کرلیں گے جب کہ دونوں اگلے ہی ہفتے 9 دسمبر کو روایات کے مطابق بھی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اس درمیان کترینہ کیف کو ممبئی کے ایک کلینک کے باہر اسپاٹ کیا گیا،سوشل میڈیا پر کترینہ کیف کی یہ تصاویر سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔

A post shared by KATRINA KAIF (@katrinakaif_is_life)

View this post on Instagram A post shared by ETimes (@etimes)

View this post on Instagram A post shared by ETimes (@etimes)

اس دوران کترینہ کیف نے میڈیا کو دیکھ کر ہاتھ بھی ہلایا لیکن بغیر پوز دیئے ہی وہ گاڑی میں بیٹھ کر چلی گئیں۔

دوسری جانب انڈین ایکسپریس نے وکی کوشل کی بھی نئی تصاویر جاری کی ہیں ، ان تصاویر میں وکی کوشل کو کترینہ کیف کے گھر جاتے ہوئے دیکھا گیا ۔

View this post on Instagram A post shared by ETimes (@etimes)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں کی شادی کی تقریبات 7 دسمبر سے راجستھان کے پرتعیش سکس سینز ریزورٹ میں شروع ہوں گی جو 9 دسمبر تک جاری رہیں گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں موبائل فون لے کر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اطلاعات ہیں کہ شادی راجھستان کے شاہی خاندان کی ملکیت قلعہ باوڑہ میں نئے بندھن میں بندھیں گے جس میں ایک محل اور دو مندر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More