وزیراعظم کےمشیربرائےاحتساب شہزاد اکبر مستعفی

سماء نیوز  |  Jan 24, 2022

فوٹو: آن لائن

وزیراعظم کے مشیربرائے داخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے  استعفیٰ دے دیا ہے۔

پیر کوشہزاد اکبر نے ٹویٹ کرکے اپنے استعفیٰ سے آگاہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ بطور مشیراحتساب وزیراعظم کو استعفیٰ جمع کروادیا ہے۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کا حصہ رہیں گے اور قانون محاذ پر پاکستان تحریک انصاف کی معاونت جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More