پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کے غریب اور مظلوم کا ساتھ دیا ہے، بلاول بھٹو

بول نیوز  |  Jan 24, 2022

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کے غریب اور مظلوم کا ساتھ دیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فتح چوک پر کسان مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کے غریب اور مظلوم کا ساتھ دیاہے ، ذوالفقار بھٹو نے کسانوں کو انکے مالکانہ حقوق دلوائے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کا ہاری کسان بھوکا سوررہا ہے، غربت میں مارا پھر رہا ہے ، پاکستان جو ایک زرعی ملک کے نام سے پہچانا جاتا تھا ، زرعی معیشت ریڑ کی ہڈی کی طرح ہے، اس سلیکٹیڈ نے ہماری ریڑ کی ہڈی توڑ دی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران نے معیشت کو گرا دیا ہے، ملک میں بحران پیدا کرکے کسانوں کو نقصان پہنچایا جاتاہے ، عمران خان کی نالائق حکومت نے ٹڈی دل کے بحران کے دوران بھی کسانوں کو لاوارث چھوڑا دیا تھا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ حالیہ یوریا کھاد کا بحران پیدا کیا گیا اس سے ہماری زرعی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے ، آنے والے وقت میں یہ قلت فوڈ سیکیورٹی کا بحران پیدا کرے گی۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More