عمران خان اپنے مشیروں کے غلط مشوروں سے محتاط رہیں، چوہدری شجاعت کا مشورہ

بول نیوز  |  Jan 24, 2022

سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت نے وزیر اعظم کو خبردار کر دیا ہے۔

اپنے جاری کردہ ایک بیان میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ عمران خان نے کہا مجھے ہٹایا گیا تو پہلے سے زیادہ خطرناک بن جاؤں گا، عمران خان کا یہ بیان کہ مجھے اسمبلی میں بولنے نہیں دیا جاتا کسی دشمن نما دوست نے دیا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم یہ دیکھیں کہ ان کے مشیر کس کی گیم کھیل رہے ہیں، وہ اپنی سوچ کے مطابق چیزوں کو اچھالتے ہیں، نقصان عمران خان کو ہوتا ہے۔

سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت نے کہا کہ جب کوئی مشیر ایڈوائس دیتے ہیں تو اس میں کوئی نہ کوئی اینگل ہوتا ہے، وزیراعظم اپنے مشیروں اور ترجمانوں کے غلط مشورے پر محتاط رہیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More