پی ایس ایل 7 میں شامل غیرملکی کھلاڑی پرجوش

بول نیوز  |  Jan 24, 2022

پاکستان سپر لیگ اپنے آغاز سے ہی دنیا بھر کے کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا ایک بہترین اور موزوں پلیٹ فارم رہا ہے۔

پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے غیرملکی کھلاڑی ہمیشہ مقامی ٹیلنٹ کے معترف رہے ہیں جبکہ 2020 کے بعد جب سے لیگ پاکستان منتقل ہوئی ہے وہ پاکستان کی ثقافت اور تہذیب سے بھی خوب متاثر ہوئے ہیں۔

پی ایس ایل 7 بھی غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے پاکستان کی ثقافت، روایتی کھانوں، موسیقی کی دھنوں اور تہذیب سے روشناس ہونے کا سنہری موقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7کی ڈارافٹنگ مکمل ہوگئی،کئی ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکے

پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا جبکہ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 10 سے 27 فروری تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اس حوالے سے غیرملکی کھلاڑیوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کچھ یوں کیا ہے

جانسن چارلس

جانسن چارلس کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ یہ ان کا دوسرا دورہ پاکستان ہے اور وہ یہاں کے کھانوں اور ثقافت کے رنگوں کو دیکھنے کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک مرتبہ پھر اپنے اسکواڈ میں منتخب کرنے پر ملتان سلطانز کے مشکور ہیں اور وہ اپنی ٹیم کے پرانے ساتھیوں کو فیفا گیمز میں ہرانے کے لیے تیار ہیں۔

ایلکس ہیلز

ایلکس ہیلز کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ بہت معیاری لیگ ہے۔ یہاں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے والے کھلاڑیوں، خصوصاً فاسٹ باؤلرز بہت مسابقتی کرکٹ کھیلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک مرتبہ پھر اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ انہوں نے پہلی مرتبہ پی ایس ایل 4 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان میں کرکٹ کھیلی تھی. انہیں پاکستان کی کرکٹ کنڈیشنز بہت پسند ہیں۔

رائیلی روسو

رائیلی روسو کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سے ان کی بہت سے یادیں وابستہ ہیں۔ ہر سال انہیں یہاں بہترین ساتھی ملتے ہیں اور یہ ایک بہت مسابقتی ٹورنامنٹ ہے جو ان کے دل کے بہت قریب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس سیزن میں ایک نئے چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار ہیں۔

کرس جارڈن

کرس جارڈن کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ایک مسابقتی لیگ ہے اور انہیں اس میں شرکت کرنا بہت پسند ہے۔ وہ کراچی کنگز میں واپسی پر بہت خوش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کا اسکواڈ بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جبکہ آخری مرتبہ جب وہ کراچی کنگز کے ساتھ تھے تو ان کی ٹیم نے ٹائٹل جیتا تھا۔

کولن منرو

کولن منرو کا کہنا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل میں شرکت کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ پی ایس ایل کو پاکستان میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ یہاں کے فینز بہت پرجوش اور کرکٹ کے بارے میں بہت معلومات رکھتے ہیں۔

لوئس گریگری

لوئس گریگری کا کہنا ہے کہ وہ ماضی میں بھی پی ایس ایل میں شرکت کرنا پسند کرتے تھے۔ وہ اس مرتبہ کراچی کنگز کا حصہ ہیں، جہاں وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More