شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت سے ٹکرانے والوں سے ٹکرایا جائے گا۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت پرآنچ نہیں آنے دیں گے ، ملکی سالمیت سے ٹکرانے والوں سے ٹکرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کسی کے نہیں ہوتے ، دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہورہے ، اپوزیشن کوکہوں گا دہشتگردی اورکورونا کا خطرہ ہے ، اپوزیشن 23 مارچ کے بعد 27 مارچ کو آجائے۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن اسلام آباد میں لانگ مارچ کا شوق پورا کرلے ، بھارت نہیں چاہتا پاکستان اورافغانستان کے تعلقات اچھے ہوں ، بےنظیربھٹو کو راولپنڈی میں جلسہ نہ کرنے کا کہا گیا تھا۔وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سرحدی علاقے میں200کلومیٹرباڑ لگانا باقی ہے ، افغانستان کے ساتھ 20 کلومیٹر باڑ لگانا باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ جوہرٹاؤن،انارکلی دھماکے میں بھارت نے فنڈنگ کی ، بھارت میں مسلمانوں پرمظالم ڈھائے جا رہے ہیں ، عمران خان کی حکومت پاک چین دوستی کونبھائے گی۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ گوادر اور داسو ڈیم واقعے کے ملزمان گرفتار ہو چکے ، دہشتگردی کے خلاف ایک بیانیہ بنانے کی ضرورت ہے ، سی پیک کے خلاف سازشوں کوناکام بنائیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ لاہورجوہرٹاؤن دھماکے کے 3 ملزمان کوسزائے موت ہوئی ، سزا دینا وزارت داخلہ کا نہیں عدالت کا کام ہے۔ Square Adsence 300X250