پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کورونا کا شکار

بول نیوز  |  Jan 24, 2022

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کی اہلیہ کو کورونا ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ بڑھ رہا ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 65 ہو گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق ایکٹیو کیسز کی تعداد 57 ہزار 935 ہے۔

ملک بھرمیں 13 لاکھ 53 ہزار 479 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 12 لاکھ 66 ہزار 479 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق 7 ہزار 678 نئے مریض سامنے آئے ہیں، پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 12.93 ریکارڈ کی گئی۔

کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ میں 5 لاکھ 16 ہزار 874 ،پنجاب 4 لاکھ 58 ہزار 879 ، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 83 ہزار 403، بلوچستان میں 33 ہزار 812 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں ایک لاکھ 15 ہزار 47، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 467 کیسز جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 34 ہزار 997 ہو گئی ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More