دُور بیٹھے شخص کے دماغ میں چلنے والی بات بھی بتا دیتا ۔۔ ہر کسی کو حیران کرنے والے پاکستانی شخص کی کہانی

ہماری ویب  |  May 16, 2022

دُکھ ہو یا درد، غم ہو یا پریشانی ایسے حالات میں انسانی خواہش ہوتی ہے کہ کوئی اس کی بات بناء کہے سمجھ لے، اس کے دل کی بات جان لے، اس کو سمجھ لے۔ لیکن جب کوئی بھی شخص اپنے دل میں کچھ راز چھپا لیتا ہے تو وہ چاہتا ہے کہ کوئی ان کو نہ جان سکے۔

ایک ایسا شخص بھی پاکستان میں موجود ہے جو بناء کہے کسی کے بھی دل کی آواز کو جان سکتا ہے۔ چاہے وہ شخص اس کے دور ہو یا پاس۔ بس نام سُن کر ہی کسی بھی انسان کے دل کی کیفیات اور افکار کو جان لیتا ہے۔

نوجوان محمد شہیر:

جی ہاں! پاکستانی نوجوان محمد شہیر ٹیلی پیتھی کے علم سے واقفیت رکھتے ہیں اور کسی کے بھی دل کا حال یا چھوٹے سے چھوٹا ذہنی خیال بتا دیتے ہیں۔ یہ جان کر حیرانی ہوگی آپ کو کہ انہوں نے کبھی بھی باقاعدہ یہ کام نہیں سیکھا لیکن جو کچھ بھی علم حاصل کیا وہ کتابوں کی مدد سے سیکھا ۔ 16 سال تک انتھک محنت اور جدوجہد سے مہارت حاصل کی اور اب دنیا بھر میں لوگوں کو حیران کر رہے ہیں۔

انہوں نے ایک آن لائن مائنڈ ریڈنگ کورس "ٹیکابو ٹیلی پیتھی” متعارف کروایا ہے جہاں یہ اپنا علم لوگوں کو سکھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ہر جمعے کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لائیو ٹیلی پیتھی سیشنز بھی کرتے ہیں جن میں لوگوں سے براہِ راست رابطہ کرتے ہیں، انہیں دل کا حال بتاتے ہیں۔

شہیر کہتے ہیں کہ:

'' میں کوئی 100 فیصد سچی بات نہیں بتاتا یا خُدانخواستہ سب کچھ سچ کہنے کا دعویٰ کرتا ہوں، بلکہ میں تو بس وہ بات کہتا ہوں جو میرا علم مجھے بتاتا ہے۔ میں لوگوں کی طرف غور سے دیکھتا ہوں اور ان کے ذہن کو پڑھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ جس میں خُدا کے شکر سے میں کسی حد تک کامیابی بھی حاصل کرتا ہوں۔ ''

ٹیلی پیتھی کیا ہے؟

ٹیلی پیتھی ایسا علم جس کے ذریعے دو انسان ایک دوسرے کے ذہنوں سے رابطہ کریں،چاہے وہ ایک دوسرے سے کتنے ہی دور کیوں نہ ہوں۔ ذہنوں کو پڑھنے کا علم ٹیلی پیتھی ہے اور جو اس پر عبور حاصل کرلے وہ ماہر ٹیلی پیتھسٹ (ماہرِ نقل افکار) کہلاتا ہے۔

لوگ ٹیلی پیتھی کا پیشہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟

ہر پیشہ شوق اور لگن سے اختیار کیا جاتا ہے یا بعض اوقات جو لوگ کم وقت میں زیادہ پیسہ کمانے کی غرض رکھتے ہیں وہ ایسے شارٹ کٹ طریقوں کو اپنانا پسند کرتے ہیں۔ لیکن یہ کوئی معمولی علم نہیں ہے۔ یہ ضروری بھی نہیں ہے کہ کوئی بھی ٹیلی پیتھسٹ آپ کو صرف سچ ہی بتائیں گے۔ یہ کسی بھی انسان کی ذہنی تخلیق پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ کیسے کس علم کو سیکھنے میں مہارت رکھتا ہےاور اپنی ہنرمندی سے وہ بات بتاتا ہے جو یا تو 100 فیصد سچ ہو یا پھر اس کے قریب تر ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More