ریسلر کا ریفری پر حملہ، تاحیات پابندی عائد

ہم نیوز  |  May 18, 2022

بھارت میں پہلوان ستیندر ملک کو ریفری پر حملہ کرنے پر تاحیات پابندی کی سزا سنا دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے پہلوان  نے کامن ویلتھ گیمز کے ٹرائلز میں ریفری پر حملہ کر دیا تھا، انہیں گالیاں دیں اور تھپڑ بھی مارے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کشتی کے دوران ایک ریویو پوائنٹ پر ستیندر ملک کے اعتراض کی وجہ سے جھگڑا شروع ہوا۔

برمنگھم کامن ویلتھ کے لیے سلیکشن ٹرائلز کے دوران یہ مناظر دیکھنے کو ملے جس نے سب کو حیران کر دیا، جہاں ستیندر ملک  کو آخری راونڈ میں 125 کلو گرام وزن اٹھانا تھا، جہاں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ کامن ویلتھ گیمز میں کولیفائی کرنے کے لیے ناکام ہو گئے.

یہ بھی پڑھیں: 

شکست برداشت کرنے کی بجائے کھلاڑی نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سامنے ہی بین الاقوامی ریفری پر حملہ کر دیا۔ اس رویے کے بعد بورڈ نے ستیندر ملک پر تاحیات پابندی عائد کر دی، جبکہ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم اس طرح کی بے ضابطگی کو نظر انداز نہیں کر سکتے، اس لیے ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More