اچانک چہرہ اتنا خراب ہوگیا کہ پہچانی نہیں جا رہیں ۔۔ اداکاروں کے لیے چہرہ ہی سب کچھ ہوتا ہے مگر پریانکا چوپڑا کے یہ حال کیسے ہوا؟

ہماری ویب  |  May 19, 2022

دنیا کے کسی کونے میں بھی اگر اپنے چاہنے والے کو تکلیف پہنچے تو اس کا درد دوسرا انسان محسوس کرتا ہے تو بالکل اسی طرح مشہور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بھی بہت سے مداح موجود ہیں جو ان کے اس قدر زخمی ہونے پر پریشان ہو گئے ہیں۔

انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں یہ شدید زخمی نظر آ رہی ہیں اور چہرے سے خون بھی بہہ رہا ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے یہ کیپشن لکھا کہ" کیا آپ کا بھی کام پر اج مشکل دن تھا "۔

ان کی یہ تصویر دیکھتے ہوئے ان کے مداح کافی پریشان ہوئے اور ان کی صحتیابی کی دعائیں بھی مانگیں لیکن یہاں یہ بات بھی واضح کر دینا بہت ضروری ہے کہ انہیں یہ تمام چوٹیں حقیقت میں نہیں آئیں اور نہ ہی کوئی حادثہ پیش آیا ہے ان کے ساتھ، بلکہ یہ تصویر تو ان کے کسی پراجیکٹ کی معلوم ہوتی ہے اور اس کیلئے یہ یوں تیار ہوئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More