ہنستی ہوئی یہ بچی آج کی کون سی مشہور اداکارہ ہے؟ 80 فیصد لوگ پہچان نہیں پاتے

ہماری ویب  |  May 19, 2022

تصویر میں موجود اس چھوٹی سی ہنستی مسکراتی بچی کو دیکھ کر کون کہہ سکتا تھا کہ یہ بڑی ہو کر ملک کی مایہ ناز اداکارہ بنے گی جس کے چرچے ٹی وی ڈراموں سے لے کر سوشل میڈیا پر بھی خوب ہوں گے۔ چلیں آپ کو ایک ہنٹ اور دے دیتے ہیں یہ بچی اداکارہ ہونے کے علاوہ شادی شدہ اور ایک پیارے سے گول مٹول بیٹے کی والدہ بھی ہیں۔ ان کے شوہر کا تعلق بھی شوبز سے ہے۔

اگر آپ اب بھی نہیں پہچان پائے تو کوئی بات نہیں ہم آپ کو بتا دیتے ہیں کہ تصویر می اپنی بڑی بہن کے ساتھ بیٹھی یہ بچی پاکستان کی نامور اداکارہ اقراء عزیز ہیں۔ اقراء سنو چندا، رانجھا رانجھا کردی، خدا اور محبت، خاموشی اور قربان سمیت بہت سے بہترین ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ ان کا ایک ڈرامہ “جھوٹی“بھی کافی مشہور ہوا تھا جس میں انھوں نے اپنے شوہر یاسر حسین کے ساتھ ہی اداکاری کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More