اگر آگ لگانی تھی تو رپورٹ کرتی نا، ٹک ٹاک بنانی ضروری تھی کیا۔۔ مشی خان نے ٹک ٹاکر ڈولی کو کھری کھری سنادی، مزید کیا کہا؟

ہماری ویب  |  May 20, 2022

ہر آئے روز سوشل میڈیا پر نیا تنازعہ کھڑا ہوجاتا ہے۔ اب ٹک ٹاکر ڈولی جو کہ ان دنوں کافی خبروں میں موجود ہیں انہیں لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ تو بنایا ہی گیا وہیں سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہنے والی اداکارہ مشی خان نے بھی ڈولی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

حال ہی میں اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں میں ٹک ٹاک بنانے والی ڈولی کی ویڈیو پر وضاحتی بیان کو مشی خان نے جعلی قرار دیا ہے۔

مشی خان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ڈولی کے خلاف اسٹوری شئیر کی جس میں انہوں نے ٹک ٹاکر پر تنقید کی۔

انہوں نے شئیر کردی اسٹوری میں ٹک ٹاکر سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ نے اپنی گھٹیا حرکت کو ٹھیک ثابت کرنے کے لیے جھوٹی کہانی بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ آدمی صاف جھوٹ بول رہا تھا۔ مشی خان کا کہنا تھا کہ آپ کو قدرت کے بارے میں جاننے کے لیے عقل کی ضرورت ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ’اگر آگ لگی تھی تو رپورٹ کرتیں، ٹک ٹاک بنانے کی کیا ضرورت تھی۔

خیال رہے ٹک ٹاکر ڈولی نے ایک اور ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے نیشنل پارک کے علاقے میں آگ لگانے کے واقعے کی تردید کی تھی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More