اسکول یونیفارم پہنے یہ بچی کون سی مشہور اداکارہ ہے؟ پہچانیں

ہماری ویب  |  May 20, 2022

انسان جتنا مرضی مشہور اور امیر ہو جائے وہ اپنا بچپن اور بچپن کے دوست کبھی نہیں بھولتے۔ یہی وجہ ہے کہ اب سوشل میڈیا پر ایک تصویر خوب گردش کر رہی ہے جسے دیکھ کر آپ یہ نہیں بتا سکتے کہ ان 4 لڑکیوں میں سے کون سی لڑکی مشہور شخصیت ہے۔

تصویر میں نظر آنے والی یہ 4 لڑکیاں ایک اسکول کی ہیں اور انہی میں سے ایک لڑکی آج کی مشہور اداکارہ ہیں اور ان کا نام ہے کرینہ کپور۔ دراصل کرینہ کپور آج کل اپنی فلم کی شوٹنگ کیلئے مغربی بنگال کے علاقے کالمپونگ میں اپنی نئی فلم کی عکس بندی میں مصروف ہیں جہاں ان کی ملاقات اپنی اسکول کی سہیلی سے ہوئی جس نے انہیں اسکول کے پرانے دن یاد کرنے پر مجبور کر دیا۔

کرینہ کپور کو ان خوبصورت تصاویر میں سہیلیوں کے ساتھ اسکول یونیفارم پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ کرینہ کپور کے مطابق یہ تصویریں اسکول وہیلیم کے دورہ راجھستان کی ہیں۔

دوست کی طرف سے ملنے والی تصاویر کو کرینہ کپور نے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا جنہیں صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے یہی نہیں ان کی بہن کرشمہ کپور نے ان تصاویر کو خوب سراہا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More