بیل کا نام کیا رکھ لیا، جانیے سرفراز احمد نے قربانی کا جانور کہاں سے لیا؟

ہماری ویب  |  Jun 23, 2022

عید قرباں کے قریب آتے ہی جہاں ملک بھر میں مویشی منڈیاں لگ جاتی ہیں وہیں مشہور شخصیات بھی بڑی عید کے حوالے سے پُر جوش دکھائی دیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو محمد سرفراز کے جذبہ قربانی سے متعلق بتائیں گے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی جانب سے بھی قربانی کا جانور سامنے آ گیا ہے۔

سابق کپتان سرفراز احمد قربانی کے جانور کو خود گھماتے اور کھانا کھلاتے بھی دکھائی دیتے ہیں، جبکہ اس سال سرفراز احمد نے اپنے دوست کے فارم سے قربانی کے جانور کا انتخاب کیا ہے۔ سرفراز احمد کو جانور اس حد تک پسند آیا ہے کہ اپنے بیل کا نام "چشمہ" رکھ دیا ہے۔

چشمہ کو نہ صرف تمام تر ضروری خوراک جو ایک گائے کو درکار ہوتی ہیں کھلائی جاتی ہیں بلکہ دودھ پلایا جاتا ہے۔ جبکہ فارم میں اس بچھڑے کو بہت نازوں سے پالا گیا ہے۔

سرفراز احمد نے اگلے سال کی قربانی کے لیے دو بیل ابھی سے ہی خرید لیے ہیں اور انہیں پالنے کے لیے دوست کے فارم میں رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More