مفتاح اسماعیل کا وزیر خزانہ بننا ملک کیلئے کینسر سے کم نہیں، اجمل بلوچ

ہم نیوز  |  Jun 28, 2022

اسلام آباد: صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ توانائی بچاتے بچاتے ملکی معیشت کا جنازہ نکل جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق اجمل بلوچ نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے استفسار کیا کہ غریب اتنی مہنگی بجلی کیسے خرید سکتا ہے؟ توانائی بچانے کے نام پر کاروبار بند کرکے معیشت تباہ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل کا وزیر خزانہ بننا ملک کے لیے کینسر سے کم نہیں ہے۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنی تنخواہیں کم کرنی ہیں اور نہ ہی مراعات، غریب مررہا ہے اور یہ 5/ 5 کروڑ روپے کی گاڑیوں میں پھرتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ اس نظام کی کیا ضرورت ہے جس نے غریب کو برباد کر دیا ہے؟ موجودہ حکمرانوں نے غریب میں سڑک پر نکلنے کی بھی سکت نہیں چھوڑی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More