کسی کو کیا معلوم تھا کہ یہ بچہ پاکستان کا بڑا نام بنے گا ۔۔ شرارت بھرے چہرے والا یہ بچہ آج کی کونسی مقبول شخصیت ہے؟

ہماری ویب  |  Jun 30, 2022

عام سوشل میڈیا صارفین کی طرح مقبول شوبز سیلیبریٹیز بھی مختلف 'ٹرینڈز' کاحصہ بننے کا شوق رکھتے ہیں۔ جیسا کہ ایک ٹرینڈ آج بھی کامیابی کے ساتھ جاری و ساری ہے جس میں اپنے بچپن کی یادگار تصویر انٹرنیٹ پر شئیر کی جاتی ہیں جن پر لوگوں کی طرف سے موصول ہونے والے دلچسپ تبصرے آپ کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ ایک ایسی ہی مقبول شخصیت کی بچین کی فوٹو 'ہماری ویب' ڈاٹ کام آپ کے لیے آج لائی ہے جو پاکستان کی جانی مانی شخصیات میں سے ایک ہیں۔

ہم آپ سے جاننا چاہیں گے کہ اوپر تصویر میں شرارت بھرے انداز میں دیکھنے والا بچہ کون ہے جس کو آج آپ دیکھنا اور سننا بہت پسند کرتے ہیں۔ نیلے کپڑوں والا یہ بچہ آج پاکستان کی مقبولیت شخصیت ہے جن کی بول چال سب ہی کو متاثر کرتی ہے۔ کیا آپ اس بچے کو پہچان پائے؟

تصویر میں دکھائی دینے والا یہ بچہ پاکستانی میڈیا کی مشہور شخصیت سید اقرار الحسن ہیں اور یہ فوٹو انہوں گذشتہ برس اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی تھی۔

اقرار الحسن انکر پرسن، پروگرام میزبان اور اچھی شعر و شاعری کرنا بھی بخوبی جانتے ہیں۔ وہ اپنا یوٹیوب چینل بھی کامیابی کے ساتھ چلا رہے ہیں اور اس وقت لاہور میں مقیم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More