یہاں بیوی کی سالگرہ بھولنے پر جیل ہوجاتی ہے تو کہیں رات 10 بجے کے بعد ٹوائلٹ فلش نہیں کرسکتے ۔۔ دنیا کے 5 ایسے عجیب و غریب قوانین کے متعلق جن پر یقین کرنا مشکل ہے

ہماری ویب  |  Jun 30, 2022

ہر ملک کے اپنے قوانین ہوتے ہیں جو وہاں کے شہریوں کو ماننا ضروری ہوتے ہیں۔ قوانین بنانے کا مقصد شہریوں کی زندگی میں بہتری اور نظم و ضبط لانا ہوتا ہے لیکن کچھ ملکوں میں ایسے قانون بھی موجود ہیں جن کا بظاہر کوئی سر پیر نہیں نظر آتا۔ آج کے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ایسے ہی عجیب و غریب قوانین کے متعلق بتائیں گے جنھیں جان کر آپ بھی حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

جینز پہننا منع ہے

ساؤتھ کوریا اپنے قوانین کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک سخت گیر ملک مانا جاتا ہے۔ ساؤتھ کوریا میں جینز پہننے پر پابندی ہے اور اگر وہاں کوئی جینز پہنے ہوئے دکھ جائے تو اس پر جرمانہ عائد کردیا جاتا ہے۔

کیچپ پر پابندی

فرانسیسی کھانے اپنی علیحدہ پہچان رکھتے ہیں لیکن شاید ہی کوئی ملک اپنے کھانوں کے حوالے سے اتنا حساس ہو جتنا کہ فرینچ قوم ہے۔ فرانس میں کیچپ پر پابندی ہے کیونکہ وہاں کے لوگوں کو لگتا ہے ان کے کھانے پہلے ہی اتنے لذیذ ہوتے ہیں کہ انھیں کیچپ کے ساتھ کھانا فرانسیسی کھانوں کی توہین ہے۔

قبر پر ٹیکس

فرانس میں ہی ایک اور عجیب و غریب قانون یہ ہے کہ انسان کو مرنے سے پہلے اپنی قبر خود خریدنی ہوتی ہے اور جب تک موت واقع نہ ہوجائے قبر کا ٹیکس بھی بھرنا پڑتا ہے۔ وہاں لوگ اپنے خاندان کے لئے قبریں ایسے ہی خریدتے ہیں جیسے رہنے کے لئے گھر کیوں کہ قانون کے مطابق یہ کام انھیں موت سے پہلے کر کے رکھنا ہوتا ہے۔

فلش کرنا منع ہے

دنیا کے خوبصورت ترین ملک سوئٹزرلینڈ میں رات 10 بجے کے بعد ٹوائلٹ فلش کرنا اجلاقی طور پر برا سنجھا جاتا ہے۔ اس حیرت انگیز قانون کے بارے میں وہاں کے لوگوں کا ماننا ہے کہ دراصل فلش کرنے اور شاور سے نہانے سے شور ہوتا ہے جو پڑوسیوں کو ناگوار گزر سکتا ہے اس لئے رات 10 کے بعد کسی ہوٹل میں بھی فلش کرنا اچھا نہیں مانا جاتا اور کوئی پڑوسی چاہے تو اس کے خلاف شکایت درج کروا سکتا ہے۔

بیوی کی سالگرہ بھولنے پر جیل

سموا ایک ایسا ملک ہے جہاں بیوی کی سالگرہ بھولنا آپ کو سیدھا جیل پہنچا سکتا ہے۔ جی ہاں اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی سالگرہ بھول جائے تو وہاں کے قانون کے مطابق اسے اگلے 24 گھنٹے جیل میں گزارنے پڑسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More