ان کی بہن ڈپریشن کا شکار تھیں جبھی کسی نے نہیں دیکھا ۔۔ مشہور بالی ووڈ ستاروں کی اندیکھی بہنیں کون ہیں اور کیا کام کرتی ہیں؟

ہماری ویب  |  Aug 13, 2022

سب کے پسندیدہ فلمی اداکار جن کے مداحوں کی بے صبری عروج پر ہوتی ہے کہ جلد سے جلد ان کی نئی فلم ریلیز ہو یا تو ان کی نجی زندگی کے بارے میں کوئی خاص بات معلوم ہو۔ فلمی ستاروں کے سحر میں جکڑے مداح ان کی طرزِ زندگی، فیملی اور پراجیکٹس پر نظریں جمائے رکھتے ہیں۔

مگر آج ہم آپ کوبالی ووڈ کے نامور اداکاروں کی اندیکھی بہنیں دکھائیں گے جو یا تو ان سے بالکل الگ دکھائی دیتی ہیں اور بہت سی انہی کی طرح نظر آتی اور یہ بھی بتائیں گے کہ وہ کیا کرتی ہیں۔

اکشے کمار

بالی ووڈ کے مایہ ناز ایکشن ہیرو اکشے کمار کی ایک بہن بھی ہیں جن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ اداکار کی بہن کا نام الکا بھاٹیہ ہے جنہوں نے حال ہی میں دورانِ پروگرام اکشے کمار کو ایک خط بھیجا جسے پڑھ کر اکشے آبدیدہ ہوگئے تھے۔ بھائی کی اپنی بہنا سے محبت جب وہاں بیٹھے لوگوں نے دیکھی تو وہ بھی رو پڑے تھے۔ اکشے کمار کی بہن الکا نے انھیں 11 اگست کو اپنے گھر رکشا بندھن کہ دعوت دیتے ہوئے ایک جذباتی خط لکھا کہ جب وہ اپنے بھائی سے ملتی ہیں تو ہنسی کھیل میں دل کی بات نہیں کہہ پاتیں۔ وہ اپنے بھائی کو بتا نہیں پاتیں کہ وہ ان سے کتنی محبت کرتی ہیں۔

الکا کا کہنا ہے کہ اکشے ہمیشہ ان کے بچوں کے لئے اتنے کپڑے لے کر آتے ہیں کہ انھیں بچوں کے لئے کچھ خریدنے کی ضرورت نہیں پڑی۔جس کے جواب میں اکشے کا کہنا تھا کہ اکشے کا کہنا ہے کہ وہ بھی اپنی بہن سے بہت محبت کرتے ہیں اور ہمیشہ انھیں خوش دیکھنا چاہتے ہیں۔ اکشے کی بہن الکا بھاٹیہ فلم پروڈیوسر ہیں۔

عالیہ بھٹ

رنبیر کپور کی اہلیہ عالیہ بھٹ کو تو سب ہی جانتے ہیں مگر ان کی بہن بھی ہیں جنہیں شاید کسی نے نہیں دیکھا ہوگا۔ عالیہ بھٹ کی اندیکھی بہن کا نام شاہین ہے جو کہ اسکرین رائٹر ہیں وہ ممبئی میں پیدا ہوئی تھیں اور وہیں اپنے توجہ طلب خاندان کے ساتھ رہتی ہیں۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق عالیہ کی بہن شاہین بھٹ سترہ سال سے زیادہ عرصے تک ڈپریشن کا شکار رہی ہیں۔

شاہ رخ خان

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان فلمی دنیا کا ایک جانا مانا نام ہے۔ شاہ رخ خان کی ایک بہن ہیں جن کا نام شہناز لالا رخ خان ہے۔ ان کے والدین کی وفات کے بعد شاہ رخ کی بڑی بہن، شہناز لالارخ ڈپریشن میں چلی گئیں تھیں جس کے بعد شاہ رخ خان نے بہن کی دیکھ بھال کی ذمہ داری لی۔

ڈپیکا پڈوکون

بھارتی فلم انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ ڈپیکا پڈوکون سے سب ہی واقفیت رکھتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ڈپیکا پڈوکون کی ایک بہن بھی ہیں۔ اداکارہ ڈپیکا پڈوکون کی بہن نام انیشا پڈوکون ہے جو ایک پروفیشنل گولف کی کھلاڑی ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More