یا اللہ! میری ماں کو مسلمان بنا دے ۔۔ خانہ کعبہ میں امی کے لیے دعا کرنے والے نوجوان کی والدہ نے اسلام کیسے قبول کیا؟ ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Sep 25, 2022

انسان کی زندگی میں ایسے کئی لماحات آتے ہیں جب وہ اہم بن جاتا ہے، ایک بیٹا بھی جب اپنے والدین کو بڑی مشکل سے بچا لیتا ہے، تو وہ خاص بن جاتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی نوجوان کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے سب کی توجہ اس وقت حاصل کی جب ایک ماں اور بیٹے کی دلچسپ کہانی سامنے آئی۔

دراصل فلپین سے تعلق رکھنے والا نوجوان صرف ایک ہی دعا کرتا تھا، کہ میری والدہ اسلام قبول کر لے، چونکہ بیٹا پہلے ہی اسلام قبول کر چکا تھا، اس بار نوجوان نے فیصلہ کیا کہ اللہ کے گھر پہنچ کر امی کے لیے دعا کرنی چاہیے۔

عین فیصلے کے مطابق نوجوان نے دعا کی اور والدہ کو کال کی اور معلوم ہوا کہ والدہ بھی اسلام میں دلچسپی رکھ رہی ہیں، یوں اس طرح نوجوان کی یہ خاص دعا قبول ہوئی۔

تاہم نوجوان نے اس حوالے سے مذہبی رہنما سے رابطہ کیا اور والدہ سے شہادت کے حوالے سے بھی کام کی گئی اور کال پر ہی ماں نے اسلام قبول کیا، اس منظر نے بیٹے کی آنکھوں کو تو نم کر ہی دیا تھا، تاہم صارفین کے بھی دل جیت لیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More