کومے میں بیٹی کو جنم دینے والی ماں ۔۔ ماں کی ممتا نے کیسے اپنی ننھی پری کو موت کے منہ سے بچایا؟

ہماری ویب  |  Sep 25, 2022

ایک ماں اور بچے کا رشتہ اس حد تک مضبوط ہوتا ہے کہ ماں کو موت سے کھینچ کر لا سکتا ہے اسی طرح ایک مان خود موت کا شکار ہو جاتی ہے، مگر بچے کو زندگی دے جاتی ہے۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ماں کے بارے میں بتائیں گے، جس نے کوما میں بچے کو جنم دیا۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی مریم احمد نے 2021 میں اپنے دوسرے بچے اور پہلی بیٹی کو جنم دیا تھا، لیکن یہ تجربہ ان کا ایسا تھا، جو انہیں ہمیشہ یاد رہے گا۔

جنوری 2021 میں ہی کرونا کا شکار ہونے والے مریم ان دنوں حاملہ تھیں، انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ وہ اسپتال تو جا رہی ہیں لیکن اس مشکل وقت سے گزر کر آئیں گے۔

جب وہ اسپتال پہنچی تو کرونا کا شکار تھیں ساتھ ہی انہیں دمے کا مرض بھی تھا، جس کے باعث ڈاکٹرز کو تشویش تھی کہ کہیں بچے اور ماں کی جان کو کوئی خطرہ نہ ہو۔ مریم کے شوہر عثمان اس وقت گھر ہی میں تھے اور اپنے بیٹے یوسف کی دیکھ بھال کر رہے تھے۔

مریم کو جب بتایا گیا کہ ان کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم آپ کو وینٹی لیٹر پر بے ہوش کر کے آپ کی ڈلیوری کریں گے، جس کے لیے آپ تیار رہیں کیونکہ یہ آپ کے آخری لمحات بھی ہو سکتے ہیں۔

ایسے میں مریم نے اپنے شوہر اور بیٹے سے تو بات نہ کر سکیں تاہم اپنے والدین کو ضرور ویڈیو کال کی اور انہیں بتایا، جس پر والدین بھی پریشان اور خوف میں مبتلا ہو گئے۔

اور پھر ڈاکٹرز نے مریم کو کوما میں لے جا کر ان کے دوسرے بچے کی جان بچائی، یوں اس طرح مریم کو بھی بچا لیا گیا اور ان کی بچی بھی اس دنیا میں آ گئی۔

چونکہ مریم دمے کی مریض تھی حمل کے دوران ان کی حالت بدتر ہوتی جا رہی تھی یہی وجہ تھی کہ انہیں کوما میں لے جا کر ان کا آپریشن کیا گیا۔چونکہ یہ بچی بھی عام بچی نہیں تھی جو کہ اس دنیا میں آئی، تو اس کا نام بھی کچھ خاص رکھا گیا، خدیجہ نام کا انتخاب بھی سوچ سمجھ کر رکھا گیا تھا، کیونکہ آقائے دو جہاں کی زوجہ اور ام المؤمنین حضرت خدیجہ بھی اسلام میں ایک باہمت خاتون کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ مریم نے اپنی بیٹی کا نام بھی خدیجہ رکھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More