پاکستان پڑھائی کرنے آیا تھا مگر ۔۔ پشاور کے ریستوران میں کام کرنے والا افریقی نوجوان، جسے اب پشتو زبان بھی آتی ہے، دیکھیے

ہماری ویب  |  Sep 25, 2022

جس طرح پاکستان سے لوگ بیرون ملک پڑھائی اورکام کے سلسلے میں جا رہے ہیں، ویسے ہی کئی غیر ملکی پاکستان بھی آ رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی افریقی نوجوان کے بارے میں بتائیں گے۔

پشاور کے ایک ریستوران میں ایک ایسا افریقی شہری بھی روزی کما رہا ہے، جو کہ مغربی افریقہ میں موجود ملک بینین سے تعلق رکھتا ہے۔

افریقی شہری کا نام سیڈرک آسوبکا ہے جو کہ یہاں پاکستان کی یونی ورسٹی آف ایگری کلچر پشاور سے بائیو ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔ سیڈرک پشاور کی یونی ورسٹی سے تعلیم بھی حاصل کر رہا ہے اور ساتھ ہی ریستوران میں بطور ویٹر کام بھی کر رہا ہے۔

سیڈرک کا انڈیپینڈیٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ پارٹ ٹائم جاب کا منتظر تھا اسی حوالے سے اسے اس جاب کے بارے میں فیس بُک گروپ سے معلومات ملی۔

سیڈرک کا کہنا تھا کہ وہ مزید پڑھنا تو چاہتا ہی ہے ساتھ ہی یہ بھی سیکھنا چاہتا ہے کہ ریستوران کیسے چلاتے ہیں، کھانا کیسے بناتے ہیں۔سیڈر نے بتایا کہ پاکستان کے پشاور کے لوگ ان لوگوں میں شامل ہیں جو کہ دنیا کے ملنسار اور بہترین اخلاق والوں میں شامل ہیں۔

سیڈرک کو پشتو زبان بھی آتی ہے، جبکہ تھوڑی بہت اُردو زبان بھی بول لیتا ہے، اگر کسٹمر پشتو میں بات کرتا ہے تو سیڈرک جب سامنے سے پشتو زبان بولتا ہے، تو کسٹمر بھی حیرت زدہ رہ جاتے ہیں۔

سیڈرک کا پاکستان میں وقت کافی اچھا گزر رہا ہے، ساتھ ہی اسے اس بات کا بھی یقین ہے کہ یہاں سے گریجویٹ ہونے کے اسے پی ایچ ڈی کے لیے کینیڈا کا موقع ملے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More