کیا پرندے قبر کا عذاب دیکھ سکتے ہیں؟ مالک کی قبر پر جب طوطے کو لے جایا گیا تو طوطا خوف کے مارے چیخنے کیوں لگا؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  Sep 25, 2022

سوشل میڈیا پر جانوروں اور پرندوں کی ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر ہیں، جو کہ صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے طوطے کے بارے میں بتائیں گے جو قبرستان میں جاتے ہی ڈر گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک سفید رنگ کے اعلیٰ نسل کے طوطے کی ویڈیو وائرل ہے، اس سفید رنگ کے طوطے کے سر تاک نما پر بھی موجود ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ طوطے پالتو تو ہیں ہی ساتھ ہی خوبصورت بھی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طوطا گاڑی میں موجود ہے، جبکہ اگر غور کیا جائے تو طوطا کافی خوش دکھائی دے رہا ہے، یوں معلوم ہو رہا ہے کہ جیسے وہ ان لمحات کو انجوائے کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے مالک کی محفل کو سمجھ رہا ہے۔

تاہم جیسے ہی گاڑی قبرستان کے پاس رکی تو طوطا تھوڑا خاموش ہو گیا، طوطے کو دیکھ کر مالک بھی عجیب محسوس کرنے لگا۔

جیسے ہی قبرستان میں مالک اپنے پیارے کی قبر پر پہنچنا تو طوطا کچھ یوں برتاؤ کر رہا تھا کہ جیسے وہ ہوشیار ہو گیا ہو، یا وہ کچھ ایسا دیکھ یا محسوس کر رہا تھا جو کہ عام انسان نہیں دیکھ پا رہے تھے۔

عین ممکن ہے کہ وہ جنات کو دیکھ رہا ہو یا پھر کسی مُردے پر آنے والے عذاب ہو سُن یا دیکھ رہا ہو۔

اس سب میں خاموش اور آنکھیں کھول کر دیکھنے والا طوطا اچانک چیخنے لگا اور اس حد تک آپے سے باہر ہو گیا کہ جیسے اب اس کی آنکھیں بھی وہ خوفناک منظر نہیں دیکھ پا رہی ہو یا کوئی چیز اس کے قریب آ رہی ہو۔

یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ طوطے نے کیا دیکھا لیکن اس کے ردعمل نے صارفین کو بھی خوف اور حیرت میں مبتلا کر دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More