مجھے معلوم ہے اچھے لڑکے ہاتھ سے نکل رہے ہیں ۔۔ مشہور اداکارہ ماریہ واسطی نے شادی کیوں نہیں کی؟ شو میں راز پر سے پردہ اٹھا دیا

ہماری ویب  |  Oct 04, 2022

ہم اکثر اپنے من پسند اداکاروں کی زندگی کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ کیا کرتے ہیں، کیسے کپڑے پہنتے ہیں اور کیا کھاتے ہیں بالکل ویسے ہی مداحوں کو یہ بات جاننے کا بھی تجسس رہتا ہے کہ ان کا مان پسند اداکار یا اداکارہ نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی۔

ایسا ہی کچھ ایک نجی ٹی وی کے شو میں ہوا جب بہترین اداکارہ ماریہ واسطی سے شو میں موجود مداح نے سوال کیا کہ آپ سے سوال کروں گا، نصحیت بھی جبکہ آپکو بس جواب دینا ہوگا۔ اور وہ سوال یہ ہے کہ آپ نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی جبکہ اچھے لڑکے ہاتھ سے نکل رہے ہیں تو آپکو کیسے لڑکے کا انتظار ہے۔

اس سوال پر ماریہ واسطی بے ساختہ ہنسی دیں اور کہا کہ کیا پتا مجھے کسی برے لڑکے کی تلاش ہو جب اچھے سارے ختم ہو جائیں گے تو کسی برے لڑکے سے کر لوں گی شادی۔ یہی نہیں ان کے ہمراہ اس شو میں جگن کاظم بھی موجود تھیں جنہوں نے اس موقعے پر کہا تمہیں ماریہ خون سے لکھا ہوا کسی نے خط تو نہیں بھیجا۔

جس پر وہ کہنے لگیں نہیں نہیں بھئی تو اس موقعے پر جگن کہتی ہیں مجھے خط ملا تھا جو مجھے سمجھ میں بھی نہیں آ رہا تھا میں کبھی کس کو بلاؤں تو کبھی کس کو پھر ایک شخص نے مجھ سے کہا کہ باجی یہ تو خون سے لکھا ہے میں نہیں پڑھ سکتا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More