یہ میری بیٹی ہے کیونکہ ۔۔ ایک ہاتھ سے محروم بھاری بھرکم بندریا کی اصل کہانی کیا ہے؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  Nov 26, 2022

جانور بھی انسان کی زبان سمجھتے ہیں بشرطیکہ یہ کہ ان پر شفقت کا ہاتھ رکھا جائے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ہی دلچسپ ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی بندریا کی ویڈیو وائرل ہے جو کہ اپنی جسامت کے ساتھ ساتھ اپنی معصومیت کی بنا پر سب کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

دراصل یہ بندریا بندروں کی ایک نسل Macaque ہے جو کہ عام طور پر تبت کے علاقے میں موجود ہوتے ہیں۔

ایسی ہی Macaque بندریا آنے والوں کو اپنی دکھ بھری کہانی سنا رہی ہوتی ہے، یہ بندریا جسامت کے حساب سے کافی موٹی ہے جبکہ ایک ہاتھ بھی نہیں ہے۔

کہانی کچھ یوں ہے کہ چین کے علاقے تبت کی اس بندریا کو دس سال پہلے یک گروہ کی جانب سے اغواء کیا گیا تھا جس کے بعد تشدد کے نتیجے میں ہاتھ ضائع ہو گیا تھا، اس دن کے بعد سے یہ بندریا ایک ہاتھ سے ہی اپنے کام انجام دیتی ہے۔

تبت کے یک بدھمت کے مندر میں موجود مذہبی رہنما اس بندریا کو اپنی بیٹی کی طرح پیار کرتے ہیں۔

جس طرح ایک باپ بیٹی پر شفقت بھرا ہاتھ رکھتا ہے بالکل اسی طرح یہاں کے بدھمت مذہبی رہنما بھی اس بندریا پر اپنے شفقت بھرا ہاتھ رکھ کر اسے کھانا دیتے ہیں۔

یہ بندریا اب اس حد تک پالتو ہو گئی ہے کہ جب کبھی اسے کھانے کے لیے پکارا جاتا ہے تو فورا چلی آتی ہے اگرچہ اسے سیڑھیاں چڑھنے میں مشکل ہوتی ہے، کیونکہ زیادہ وزن اور پھر ایک ہاتھ محرومی اسے بای بندروں سے مختلف بنا دیتی ہے۔

تاہم یہی بندریا جب کبھی انسانوں کو دیکھتی ہے تو اس کی آنکھوں میں ایک ڈر بھی موجود ہوتا ہے اور ایک اپنائیت کا احساس بھی اسے سب کی توجہ طلب کرنے پر مجبور کر دیتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More