آدھا جسم تو ایک ہفتہ قبل ہی ختم ہوچکا تھا ۔۔ مشہور اداکار وکرم گوکھلے کی موت کیسے ہوئی؟

ہماری ویب  |  Nov 26, 2022

بھارت کے مشہور اداکار وکرم گوکھلے کی موت ہوگئی۔ وہ دو ہفتے سے ہسپتال میں زیرِ علاج تھے بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی اب ان کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

واضح رہے دو دن قبل یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وکرم 82 سال کی عمر میں دنیا سے چل بسے لیکن جب تک وہ کومہ میں تھے اور ان کی سانسیں بحال تھیں جس پر ان کی اہلیہ اور بیٹی نے افواہوں کی تردید کی تھی مگر اب یہ تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ ان کی موت 75 سال کی عمر میں پونا کے نجی ہسپتال میں ہوئی ہے۔ ان کا آدھا جسم ایک ہفتے قبل ہی کام کرنا بند کرچکا تھا اور اب یہ دنیا سے رخصت ہوگئے۔

اداکار وکرم نے کئی مشور بھارتی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کی اور ملکی سیاست میں بھی اپنا کردار ادا کیا۔ کئی سالوں سے ان کو دل کا عارضہ بھی تھا اور پھیھپڑوں نے کام کرنا بند کردیا تھا۔ ان کے جگر میں ورم کی تکلیف موت کی وجہ بنی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More