پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو ان کے مداح نے چاچا کے نام سے پکارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نسیم شاہ اپنے فینز سے ملاقات کر رہے ہیں اور انہیں آٹو گراف بھی پیش کر رہے ہیں۔
یوں ہی ایک بچہ ان سے آٹوگراف مانگتے ہوئے انہیں چاچا کے نام سے پکارتا ہے جس پر وہ بچے سے کہتے ہیں کہ میں چاچا نہیں ہوں، حسنین چاچا ہے۔
پھر قومی فاسٹ باؤلر بچے سے پوچھتے ہیں کہ اب بولو گے مجھے چاچا جس پر بچہ کہنے سے انکار کر دیتا ہے۔
خیال رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسبر سے ہورہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
وہیں انگلینڈ کی ٹیم بھی اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔