مدینہ سے آئے تو قرآن پاک کا ترجمہ کر لیا ۔۔ کوریا کے اس لیکچرار کے ساتھ کیا ہوا جو یہ دین اسلام کی ہی خدمت میں مصورف ہو گئے؟ دیکھیں

ہماری ویب  |  Nov 28, 2022

دنیا میں سب کچھ اللہ پاک کے احکامات سے ہوتا ہے ۔ اور اسی بات کا واضح ثبوت یہ کوریا کا رہائشی ہے کیونکہ اس نے وہ کارنامہ سر انجام دیا ہے جس کیلئے اللہ پاک نے کچھ لوگ پہلے سے ہی چن لیے ہوتے ہیں۔

انہوں نے قرآن پاک اور صحیح بخاری کا ترجمہ کورین زبان میں کر لیا۔ اس کام کیلئے انہیں 7 سال کاعرصہ لگا ہے یہی نہیں اسے نیک اور بہترین کام سے پہلے انہوں نے اللہ پاک کے 99 نام بھی لکھے تھے ۔ بنیادی طور پر یہ ایک کورین مسلمان ہیں جن کا نام ڈاکٹر حامد چوئی یانگ کل حفیظ اللہ ہے۔

بلغ ہونے کے ساتھ ڈاکٹر حامد ایک ساؤتھ کوریا کی یونیورسٹی میں لیکچرار بھی ہیں۔ جہاں یہ اسلامی تعلیمات اور عربی زبان بھی پڑھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپکو یہ بھیہ بتاتے چلیں کہ انہوں نے گریجویشن مدینہ شریف کی اسلامی یونیورسٹی سے کیا۔

جیسے ہی یہ خبر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہے تب سے ہی اسے ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ ڈھائی ہزار سے زائد لوگوں نے اسے پسند بھی کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More