جوتوں کو فریج میں رکھ دیں اور پھر۔۔ جانیں اس عجیب و غریب طریقے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟

ہماری ویب  |  Nov 30, 2022

ویسے تو ہر چیز کا ایک مقصد ہوتا ہے۔ خاص طور پر الیکٹرانک اشیاء تو آج کل اتنی مہنگی ہیں کہ لوگ انھیں ضروری کاموں کے لئے بھی سوچ سمجھ کر استعمال کرتے ہیں۔ البتہ آج ہم آپ کو ایسے عجیب و غریب طریقے کے بارے میں بتارہے ہیں جو سننے میں تو کافی عجب لگے گا لیکن آپ کو ایک اہم مسئلے سے نجات دلا دے گا۔ تو چلئے آپ کو بتاتے ہیں

کچھ لوگوں کے پیروں میں بہت زیادہ پسینہ آتا ہے یہاں تک کہ ان کے جوتوں میں ناگوار بو بھر جاتی ہے جو دھونے اور دھوپ میں رکھنے کے بعد بھی نہیں جاتی۔ اس مسئلے کی وجہ سے متاثرہ افراد کو اکثر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ کہیں آنے جانے سے کتراتے ہیں البتہ ہمارے پاس اس مسئلے کا حل موجود ہے جو کہ بہت آسان ہے۔

فریزر میں جوتے

اس کے لئے آپ کو کرنا یہ ہے کہ اپنے فریزر کو خالی کریں اور جوتوں کو فریزر میں رکھ کر 5,6 گھنٹے کے لئے بند کردیں۔ جب آپ نکالیں گے تو جوتے سے ناگوار بو کا اس وقت تک خاتمہ ہوچکا ہوگا جب تک آپ دوبارہ جوتوں کو استعمال نہ کر لیں۔

بو کا خاتمہ کیسے ہوتا ہے؟

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ بھلا ایسا کیونکر ہوگا تو ہم آپ کو بتا دیں کہ فریزر صرف چیزیں ٹھنڈی ہی نہیں کرتا بلکہ ان کے اندر سے جراثیم کا بھی خاتمہ کرتا ہے تاکہ ہر شے لمبے عرصے تک محفوظ رہے اس لئے جوتوں کے اندر بو کی وجہ بننے والے جراثیم کا خاتمہ بھی فریج کرے گا۔ کیوں کیا خیال ہے پھر فریزر کو شو ریک بنانے کے بارے میں؟

کھانے پینے کی جگہ پر جوتے رکھنا ہمارے معاشرے میں برا سمجھا جاتا ہے اور یہ کھانے کی چیزوں کو متاثر بھی کرسکتا ہے مگر تمام اشیاء کو نکال کر ایسا کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More