بڑے ریکارڈ بنانے والی مشہور فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کیا اب بھارت میں بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے؟

ہماری ویب  |  Dec 05, 2022

سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی کی یادگار فلم مولا جٹ کے سیکوئل کے طور پر بننے والی دی لیجنڈ آف مولا بجٹ دنیا بھر میں دھوم مچانے کے بعد اب بھارت میں بھی ریلیز کرنے کی صدائیں سنائی دینے لگی ہیں۔

پاکستان میں ریکارڈ ساز کامیابیاں سمیٹنے والی دی لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 50 کروڑ روپے کمانے والی اب تک کی پہلی پاکستانی فلم بن چکی ہے۔ پاکستانی تایخ میں آج تک کسی فلم کو بیک وقت دنیا کے 25 ممالک کی 500 اسکرینز پر نمائش کے لیے پیش نہیں گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں شاندار کامیابی کے بعد اب یہ فلم بھارت میں بھی ریلیز ہو سکتی ہے، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بھارت میں 23 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ برطانیہ میں 1اعشاریہ 39 ملین پاؤنڈز کا ریکارڈ بزنس کرنے کے بعد بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلموں کو مات دے کر باکس آفس پر برصغیر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن چکی ہے۔

فلم نے بیرون ممالک میں سب سے زیادہ کمائی متحدہ عرب امارات میں کی، جہاں فلم نے 5 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کی کمائے، بیرون ممالک کی کمائی میں برطانیہ دوسرے اور امریکا تیسرے نمبر پر رہا جب کہ کینیڈا چوتھے اور آسٹریلیا پانچویں نمبر پر رہا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More