شہبازگل کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

ہم نیوز  |  Dec 07, 2022

لاہور: رہنما تحریک انصاف شہبازگل کی طبیعت ناسازہو گئی، جس کے بعد انہیں سروسزاسپتال لاہورکے وی وی آئی پی روم میں داخل کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہباز گل کے وارڈ کومکمل طورپربند کردیا گیا ہے جبکہ وارڈ کے اطراف پولیس تعینات کی گئی ہے، شہبازگل کوکھانسی اورسانس میں دشواری محسوس ہوئی تھی۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے مزید ٹیسٹ کیےجائیں گے، شہباز گل کو صبح سویرے طبیعت ناسازہونے پراسپتال داخل کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More