انڈے سے مارا پھر بھی مسکراتے رہے ۔۔ برطانوی شہزادے چارلس پر انڈہ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہماری ویب  |  Dec 07, 2022

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

برطانیہ کے شاہی خاندان کے افراد ایک بار پھر سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کر گئے ہیں، لیکن اس بار کچھ منفرد ہوا ہے، جس کی وجہ سے سب حیران ضرور ہو گئے ہیں۔

برطانوی شہری جس طرح ملکہ برطانیہ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے دکھائی دیتے تھے، ایسا لگتا ہے کہ شہزادے چارلس سے وہ محبت اور قربت نظر نہیں آتی۔

ہوا کچھ یوں کہ شاہی خاندان کے افراد سڑک پر موجود تھے، کہ اچانک شہریوں کی بھیڑ میں سے ایک شخص نے اچانک انڈہ پھینک دیا، شہزادے چارلس عوام سے مصافحہ کر رہے تھے کہ اسی دوران پیچھے سے کسی نے انڈہ پھینک دیا۔

یوں شہزادے پر انڈے کے حملے جہاں سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھ پاؤں پھلا دیے وہیں دیگر شہری بھی حیران رہ گئے۔

اس دوران شہزادے چارلس اور ان کی اہلیہ نے اس ناکام حملے پر مکمل طور پر نظر انداز کیا، جس نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ سمیٹی۔

شہزادے چارلس کی اس سے پہلے ایک اور ویڈیو کافی وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک یاداشت پر دستخط کر رہے تھے کہ اچانک قلم کی سیاہی ختم ہو گئی جس کے بعد ان کے چہرے پر آنے والے برہمی والے تاثرات نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More