ماں کو آج تک لگتا ہے میری بیٹی زندہ ہے ۔۔ بیٹی کی موت کے صدمے سے پاگل ہونے والی ماں کو بیٹا کیسے بیٹی بن کر سنبھال رہا ہے؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  Dec 09, 2022

سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن لوگوں کی زندگی سے متعلق بھی بہت سی معلومات موجود ہوتی ہیں جو کہ سب کو افسردہ تو کر ہی دیتی ہیں تاہم جذباتی بھی۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی بیٹے کے بارے میں بتائیں گے۔

چین کے صوبے گوانگژی سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کی ویڈیو نے اس وقت دنیا بھر کے صارفین کو افسردہ کر دیا تھا، کیونکہ اس کی دردناک کہانی سب کو رُلا رہی تھی۔

ہوا کچھ یوں کہ 25 سال پہلے اس نوجوان کی بہن انتقال کر گئی تھی ابھی یہ دکھ ختم نہیں ہوا تھا کہ یہ پہاڑ بھی اس نوجوان پر ٹوٹ پڑا، جب اسے علم ہوا کہ اس کی والدہ دماغی مریضہ بن چکی ہے۔

دماغی مریض ہونے کی وجہ سے بوڑھی والدہ کی یاد داشت بھی کمزور ہوتی جا رہی تھی جس کی وجہ سے وہ پرانی ساری یادوں کو بھول گئی یہاں تک کہ اپنی بیٹی کی وفات کو بھی، اسے آج تک یہی لگتا ہے کہ اس کی بیٹی زندہ ہے۔

نوجوان کو ڈر تھا کہ کہیں والدہ کو یہ پتہ چل گیا کہ ان کی بیٹی کا انتقال ہو گیا ہے تو ان کی طبیعت بھی خراب ہو سکتی ہے اور کچھ ایسا ہو سکتا ہے جس کا سوچ کر وہ ڈر رہا ہے۔

یہی وجہ تھی کہ گزشتہ 25 سال سے نوجوان نے خود کو اپنی بہن کے روپ میں ڈھال دیا ہے۔ نوجوان نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اُس نے اسی وقت سے اپنی بہن کا رہن سہن اپنا لیا تھا جب اسے معلوم ہوا کہ اس کی والدہ میں دماغی مریضہ کی نشانیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔

بیٹی کی موت کا غم بھی والدہ کو سوگ میں لیے تھا، یہاں تک کہ وہ دماغی طور پر کمزور ہوتی گئی لیکن جب بیٹی کو دوبارہ دیکھا تو والدہ سے رہا نہ گیا اور فورا گلے لگا لیا۔ وہ مسکراہٹ جو بیٹی کی موت کے بعد سے غائب تھی، وہ یہ نوجوان واپس لے آیا تھا۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ اب وہ عورت کی طرح ہی زندگی گزر بسر کر رہا ہے، یہاں تک کہ اس کے پاس مردوں والے کپڑے تک نہیں ہیں۔ دوسری جانب جب والدہ سے مقامی میڈیا نے بات کی تو والدہ کا کہنا تھا کہ یہ میری بیٹی ہے، جب میری ایک بیٹی کا انتقال ہو گیا تو یہ میری دوسری بیٹی بن گئی۔

دوسری جانب نوجوان اس خیال سے بھی خوف زدہ نہیں ہے کہ لوگ کیا سوچیں گے، کیونکہ وہ یہ سب اپنی والدہ کے لیے کر رہا ہے۔ واضح رہے نوجوان کی ویڈیو 2017 میں کافی وائرل ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More